Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی عام انتخابات 2013ء میں شاندار کامیابی پر ملیر کی عوام نے آر سی ڈی گراؤنڈ سعود آباد ملیر میں جشن منایا اور شاندار آتش بازی کی گئی


ایم کیوایم کی عام انتخابات 2013ء میں شاندار کامیابی پر ملیر کی عوام نے آر سی ڈی گراؤنڈ سعود آباد ملیر میں جشن منایا اور شاندار آتش بازی کی گئی
 Posted on: 5/14/2013
ایم کیوایم کی عام انتخابات 2013ء میں شاندار کامیابی پر ملیر کی عوام نے آر سی ڈی گراؤنڈ سعود آباد ملیر میں جشن منایا اور شاندار آتش بازی کی گئی
ملیر میں جشن کا سماں دکھائی دیا، ایم کیوایم کے ترانوں اور نغموں پر ذمہ داران و کارکنان اور شرکاء والہانہ رقص کرتے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے دکھائی دیئے
جشن فتح کے دوران شرکاء نو منتخب حق پرست ارکان اسمبلی کو مبارکباد بھی دیتے رہے
کراچی۔۔۔14مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام عام انتخابات 2013ء میں کراچی ، حیدرآباد اور سکھر سے حق پرست امیدواران برائے قومی وصوبائی اسمبلی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کی خوشی میں پیر کی شب ملیرکی عوام نے آرسی ڈی گراونڈ سعودآباد ملیر میں جشن منایا اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس میں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کے علاوہ نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس مو قع پرحلقہ این اے257 سے نومنتخب حق پر ست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد ، صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی ایس 127سے اشفاق منگی اور پی ایس 121 سے کامیاب ہونے والے ندیم راضی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ملیر میں جشن کا سماں دکھائی دیا اس دوران ایم کیوایم کے ترانے اور نغمے بجائے جاتے رہے جس پر ذمہ داران و کارکنان والہانہ رقص کرتے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے دکھائی دیئے اس موقع پر نوجوانوں،بزرگوں بالخصوص خواتین اور بچوں کا جوش و خروش قابل دید تھا اور وہ پرجوش انداز میں نعرہ الطاف جئے الطاف ، نعرہ متحدہ جئے متحدہ ، ہر سوال کا جواب الطاف الطاف ، اب آئی آئی متحدہ ، اب راج کرے متحدہ اور دیگر فلک شگاف نعرے لگا تے رہے ، اس موقع پر نو منتخب حق پرست ارکان اسمبلی کو جشن فتح کے شرکاء کو مبارکباد بھی دیتے رہے۔





12/23/2024 4:12:44 PM