ایم کیوایم کے زیر اہتمام الیکشن کمیشن آف سندھ کے دفتر کے باہر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250، پی ایس 112 اور پی ایس 113 کے 180 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ الیکشن کرانے کے مطالبے کے حق میں دھرنا شروع
ایم کیوایم کے زیر اہتمام منگل اور بدھ کی درمیانی شب الیکشن کمیشن آف سندھ کے دفتر کے باہر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250، پی ایس 112او ر پی ایس 113کے 180پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ الیکشن کرانے کے مطالبے کے حق میں میں دھرنا دیا گیاجس میں حلقہ این اے 250، پی ایس 112اور پی ایس 113کے رائے دہندگان ،حق پرست عوام مائیں ، بہنیں، بزرگوں، نوجوانوں ، اور ہمدردوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ اس مو قع پر رابطہ کمیٹی ڈپٹی کنونیرز انیس قائم خانی، نسرین جلیل، رابطہ کمیٹی اراکین، حق پرست نومنتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، موجود ہیں۔دھرنے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جن پر این اے 250کے تمام حلقوں پردوبارہ الیکشن کرانے اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے مطالبات جلی حروف میں تحریر تھے ۔پلے کارڈ ز اور بینروں پر این اے 250کے تمام حلقہ کے عوام کو بدانتظامی کے باعث ووٹ کا حق نہ ملنے ، دھاندلی ، بد انتظامی ، پولنگ ایجنٹ اور میٹریل کی عدم دستیابی پر تحقیقات کرانے کے نعرے بھی درج تھے۔ شرکاء میں زبردست جوش خروش پایا گیا اور نعرے لگاتے رہے کہ ،جینا ہوگا مرنا ہوگا الیکشن پوراکرنا ہوگا، نعرے نعرے الطاف ، جئے جئے الطاف ، کراچی دشمنی بند کروکے فلک شفاف نعرے لگتے رہے ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے شدید ردعمل کاااظہار کرتے ہوئے کہاکہ صرف کراچی کے حلقہ این اے 250کو جوا ز بناکر پورے کراچی میں دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کیاجارہا ہے جو کہ سراسر ایم کیوایم کے واضح اور اکثریتی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی گھناؤنی سازش ہے اور این اے 250کے عوام اس ساز ش کو کسی طور کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔