شہر میں لوڈشیڈنگ کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور بجلی کی فراہمی کے ذمہ دار اداروں کو پابند کیا جائے، حق پرست نو منتخب اراکین سندھ اسمبلی
کراچی میں گرمی کی شدت کے ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل دورانیہ لوڈشیڈنگ پر اظہارِ تشویش
کراچی:۔۔۔۔18؍مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے حق پرست نومنتخب اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میں گرمی کی شدت کے ساتھ بجلی کی غیراعلانیہ اورطویل دورانیہ لوڈشیڈنگ پرگہری تشویش کا اظہارکیاہے اور مطالبہ کیاہے کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی شہرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کیلئے عملی اقدامات بروئے کارلائیں۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں نومنتخب اراکین اسمبلی نے کہاکہ کراچی میں طویل دورانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث جہاں شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامناہے اوران کی روزمرہ کی معمولات زندگی شدیدمتاثرہے جبکہ صنعتی وتجارتی سرگرمیاں بھی تعطل کاشکار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے شہریوں کوتاریخ کی منگی ترین بجلی استعمال کرنے کے باوجودطویل لوڈشیڈنگ کانشانہ بنایاجارہاہے اوربجلی کے فراہمی کے ذمہ دارادارے دن میں تین مرتبہ کے بجائے کراچی کے گنجان آبادعلاقوں میں غیراعلانیہ طورپر چھ چھ مرتبہ طویل دورانیے کیلئے بجلی بندکی جارہی ہے جس سے شہریوں میں شدید غم وغصہ پایاجارہے اوروہ بجلی کی فراہمی کیلئے احتجاج کاراستہ اختیارکرنے پرمجبوررہے ہیں۔ نومنتخب سندھ اراکین اسمبلی نے سندھ کی نگراں وزیراعلیٰ زاہدقربان علوی سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کانوٹس لیاجائے اوربجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات بروئے کارلائیں جائیں۔