پشاور کے علاقے متنی میں فوج کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے پر جناب الطاف حسین اظہار مذمت
مسلح افواج پر حملہ ملک کی سلامتی پر حملہ ہے اور دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں
لندن ۔۔16مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور کے علاقے متنی میں فوج کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی سخت ترین الفاظ مذمت کی ہے اور اور حملے کے نتیجے میں دو اہلکاروں کے شہیدہونے پر گہرے افسوس و دکھ افسوس اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان جناب الطاف حسین نے دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج ، سیکورٹی فورسز،قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور پوری قوم صف آرا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلح افواج پر حملہ ملک کی سلامتی پر حملہ ہے اور دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں ۔ انہوں نے حملے میں دو اہلکار وں کے شہداء کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔جناب الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری ، نگراں وزیر اعظم امیر ہزار خان کھوسو اور نگراں وفاقی وزیر داخلہ حبیب ملک سے مطالبہ کیا ہے وہ متنی میں فوج کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے۔