Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت الیکشن 2013 میں تاریخی کامیابی پر کراچی سمیت ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا


ایم کیوایم کے تحت الیکشن 2013 میں تاریخی کامیابی پر کراچی سمیت ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا
 Posted on: 5/16/2013
ایم کیوایم کے تحت الیکشن 2013 میں تاریخی کامیابی پر کراچی سمیت ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا
مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ’’یادگار شہداء حق‘‘ پر منعقد ہو گا
نو منتخب اراکین اسمبلی یوم تشکر کے موقع پر شہداء کے گھروں پر جاکر سوگوار لواحقین کا غم بانٹیں گے، ایم کیوایم
کراچی ۔۔16مئی 2013ء 
ایم کیوایم کے تحت آج بروز جمعہ الیکشن 2013میں تاریخی کامیابی پرکراچی سمیت ملک بھرمیںیوم تشکر منایا جاے گا۔ اس سلسلے میں یوم تشکر کا مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد’’ میں یادگار حق شہداء ‘‘پر منعقد ہو گاجس میں حق پرست عوام اور ایم کیوایم کے کارکنان و ہمدرد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ اس مو قع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، نومنتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، نائن زیرو کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و اراکین بھی موجود ہونگے ۔ یوم تشکر کے موقع پر نو منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شہداء کے گھروں پر جاکر ان کے لواحقین کا غم بانٹیں گے ،شہداء کی قبروں پر حاضری دیکر وہاں پھول چڑھائیں گے اور خدا کے حضور دعا کریں کہ وہ حق پرستی کی اس تحریک کو اس کے مقاصد میں کامیابی عطا کرے (آمین )۔رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم تشکر کے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔

12/23/2024 4:09:31 PM