نو منتخب رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی رہائشگاہ پر مسلح دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے واقعے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
نبیل گبول کی رہائشگاہ پر دہشت گردوں کی فائرنگ بزدلانہ فعل ہے، فی الفور نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔16؍مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نومنتخب حق پرست رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کے رہائشگاہ پرمسلح دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے بزدلانہ فعل قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ نبیل گبول کی رہائشگاہ پرمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کافی الفورنوٹس لیاجائے اورذمہ دارعناصرقانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردعناصرشہرکاامن خراب کرنے کیلئے دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں اور نبیل گبول کی رہائشگاہ پرجدیدہتھیاروں سے دہشت گردوں کی فائرنگ کراچی کاامن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش کاحصہ ہے اور شہریوں کو جان ومال کاتحفظ نگراں حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت آصف علی زرداری ،نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسہ ،نگراں وفاقی وزیرملک حبیب ،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداورنگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہدقربان علوی سے مطالبہ کیاکہ نبیل گبول کی رہائشگاہ پرمسلح دہشت گردوں کی اندھادھندفائرنگ کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورفائرنگ کے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے اور نبیل گبول کو جان ومال کا مکمل تحفظ فراہم کیاجائے۔