مالا کنڈ ایجنسی میں مساجد میں بموں کے دھماکوں پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار مذمت
مساجد اللہ کا گھر ہوتی ہیں اور جو دہشت گرد عناصر مساجد کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں اور معصوم مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں وہ نہ تو اسلام کے دوست ہیں اور نہ ہی انسانیت پر یقین رکھتے ہیں
معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے سفاک عناصر انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔ 17مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے مالاکنڈایجنسی میں مساجدمیں بموں کے دھماکوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکوں میں متعدد افرادکے جاں بحق ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ مساجداللہ کاگھرہوتی ہیں اورجودہشت گرد عناصرمساجدکواپنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں اورمعصوم مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں وہ نہ تو اسلام کے دوست ہیں اورنہ ہی انسانیت پر یقین رکھتے ہیں بلکہ ایسے سفاک عناصرانسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ جناب الطاف حسین نے بم دھماکے میں شہیدہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔