پاکستان تحریک انصاف کی رہنما محترمہ زہرہ شاہد حسین کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ الطاف حسین
یہ ایک انتہائی سفاکانہ واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ الطاف حسین
الطاف حسین کا محترمہ زہرہ شاہد حسین کے تمام اہل خانہ، تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار
قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔18 مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ڈیفنس کے علاقے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما محترمہ زہرہ شاہدحسین کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ ایک انتہائی سفاکانہ واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔جناب الطاف حسین نے قتل کے واقعہ پر محترمہ زہرہ شاہدحسین کے تمام اہل خانہ اورتحریک انصاف کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں سے بھی دلی تعزیت اور افسوس کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ محترمہ زہرہ شاہدحسین کی مغفرت فرمائے اورتمام سوگواروں کوصبرجمیل عطاکرے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ قاتلوں کوگرفتارکیاجائے اورقانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے۔