Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم نے غریب ومتوسط طبقہ کے افراد کو اسمبلیوں میں بھیجا، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں شعوری بیداری اور پارٹی کے غریب کارکنوں کوانتخابی ٹکٹ دینے کے مطالبے متحدہ قومی موومنٹ کے فکروفلسفہ ، مشن ومقصد ، حق پرستانہ پیغام اور منشور کی فتح ہے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کے روز راولپنڈی میں ایم کیوایم اپرپنجاب کے ذمہ داروں اور کارکنوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
Read More    Posted on: 03 Apr 2013
کورنگی میں رینجرزکی موبائل پربم حملے پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرزکی موبائل پربم حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے اس واقعہ میں رینجرزکے اہلکاروں کے شہیدوزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی طرح کراچی میں بھی کالعدم تنظیموں کے دہشت گردپولیس اورسیکوریٹی فورسز کو نشانہ بنارہے ہیں اورتسلسل کے ساتھ دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں
Read More    Posted on: 03 Apr 2013
ملک کے چپہ چپہ میں ایم کیوایم کے انقلابی پیغام کا پھیلنا اور غریب و متوسط طبقہ کے عوام کا ایم کیوایم کے قافلے میں شامل ہونا ہماری کامیابی ہے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ پور ے ملک میں ایم کیوایم کاا قتدار آئے یانہ آئے ملک کے چپہ چپہ میں ایم کیوایم کے انقلابی پیغام کا پھیلنا اور وہاں رہنے والے غریب و متوسط طبقہ کے عوام کا ایم کیوایم کے قافلے میں شا مل ہونا ہماری کامیابی ہے ۔انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر و پر رابطہ کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کے ارکان سے گفتگو کر تے ہوئے کہی ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ حق پرستی کی اس تحریک نے اپنی 35سالہ جدوجہد میں کئی نشیب وفراز کا سامنا کیا اور ہمارے ہزاروں پیارے پیارے کارکنوں نے تحریک کے نظریہ او رمشن و مقصد کی خاطر اپنی جانوں کو قربان کر دیا مگر تحریک کو چھوڑنا گوار ا نہیں کیا ، ایسے ہی عظیم شہیدو ں کے مقدس لہو اور ساتھیوں کی ثابت قدمی اور مستقل مزاجی کی بدولت آج ایم کیو ایم کا حق پرستانہ پیغام ملک کے گوشے گوشے میں پھیل چکا ہے ۔
Read More    Posted on: 03 Apr 2013
جسقم، عوامی نیشنل پارٹی اور پختون خواہ عوامی ملی پا رٹی اسٹو ڈینٹس فیڈریشن کراچی کے سابق عہدیداران کی اپنے ساتھیوں سمیت ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان
جسقم ،عوامی نیشنل پا رٹی اور پختون خواہ عوامی ملی پا رٹی اسٹو ڈینٹس فیڈریشن کراچی کے سا بق عہدیداران نے قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کی جا نب سے ملک بھر کے 98فیصد مظلوم عوام کے حقوق کی عملی جدوجہد سے متا ثر ہو کر متحدہ قو می موو منٹ میں اپنے سا تھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ایم کیو ایم میں اپنی شمولیت کا اعلان انہوں نے گز شتہ روز خور شید بیگم سیکر یٹریٹ عزیز آبا د میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتا ب سے ملا قا ت کے دوران کیا۔
Read More    Posted on: 03 Apr 2013
ایم کیوایم کی جانب سے انتخابات 2013 کے لئے جاری ہونیوالا انتخابی منشور ’’بااختیار عوام‘‘ مستحکم پاکستان اور ملک کے غریب و متوسط طبقے کے عوام کے لئے ترقی و خوشحالی کا ضامن ہوگا، حق پرست سابق اراکین قومی اسمبلی
حق پرست سابق اراکین قومی اسمبلی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے انتخابات 2013 کے لئے جاری ہونیو الا انتخابی منشور ’’با اختیار عوام ‘‘ ملک کے غریب و متوسط طبقے کے عوام کے لئے ترقی و خوشحالی کا ضامن ہو گا اور ملک میں رائج جاگیر دارانہ ، وڈیرانہ ، سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرے گا ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم صحیح معنوں میں غریب و متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جس کے عوامی نمائندئے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ، جو دن رات عوام کی خدمت کے لئے مصروف عمل رہتے ہیں ،
Read More    Posted on: 03 Apr 2013
11مئی کو جو تاریخ رقم ہونے جارہی ہے وہ جاگیر دار ،وڈیرے اور سرمایہ داروں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ،ڈاکٹر فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پہلی مرتبہ پورے ملک سے انتخابات میں بھر پور حصہ اس عزم ، ہمت و حوصلے کے ساتھ لے رہی ہے کہ پورے پاکستان میں انشاء اللہ ایم کیوایم کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد المعید صدیقی کے فنڈز سے نارتھ ناظم آباد میں تعمیر ہونے والی مختلف چورنگیوں کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
Read More    Posted on: 02 Apr 2013
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے کلاس فیلو اور ڈاؤ میڈیکل کالج کے سابق ڈین ڈاکٹر ثروت حسین یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک
جناب الطاف حسین کے کلاس فیلو ، ایم کیو ایم کے دیرینہ ہمدرداور ڈاؤ میڈیکل کالج کے سابق ڈین ڈاکٹر ثروت حسین کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں بعد نماز عشاء یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد جبل ، کے ڈی اے سوسائٹی گلشن اقبال میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ و تدفین میں مرحوم کے سوگوار لواحقین ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت ، حق پرست سابق پارلیمینٹرین عبدالقادر خانزادہ، اقبال قادری، عبدالوسیم، شیخ صلاح الدین، نشاط ضیاء، معین خان، ندیم مقبول ، مزمل قریشی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Read More    Posted on: 02 Apr 2013
متحدہ قومی موومنٹ کا انتخابی منشور 2013 ’’بااختیار عوام‘‘ وقت کی اہم ضرورت ہےِ، عوام کی جانب سے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اورایم کیوایم کے صوبائی دفاتر میں فیکس، ای میل اور ٹیلیفون کے ذریعے تہنیتی پیغامات
متحدہ قومی موومنٹ کاانتخابی منشور2013’’بااختیارعوام‘‘ وقت کی اہم ضرورت ہے جوملک میں رائج فرسودہ کرپٹ سیاسی نظام کے تابوت میںآخری کیل ثابت ہوگا اور ملک میں حقیقی معنوں میں انقلاب برپاکرکے تبدیلی لائیگا۔یہ بات کراچی ،لاہور،اسلام آبادپنڈی سمیت مختلف شہروں کے عوام نے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو عزیز آباد ،انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اورایم کیوایم کے صوبائی دفاترمیں فیکس،ای میل اورٹیلیفون کرکے اپنے تہنیتی پیغامات میں کہی۔
Read More    Posted on: 02 Apr 2013
ڈاکٹر ثروت حسین کے انتقال پر ایم کیوایم امریکہ کا اظہار تعزیت
ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالررحمان، ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی اور جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے ایم کیو ایم کے ہمدرد اور ڈاؤ میڈیکل کالج کے سابق ڈین ڈاکٹر ثروت حسین کے انتقال پر اپنے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے۔
Read More    Posted on: 02 Apr 2013
حفیظ اللہ خان اورمحمدآصف جمیل انصاری کا بہیمانہ قتل کھلی دہشت گردی اور بربریت ہے ، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم قصبہ علیگڑ ھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن حفیظ اللہ خان اورپاک کالونی سیکٹریونٹ192/193کی کمیٹی کے رکن محمدآصف جمیل انصاری کے بہیمانہ قتل کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اسے کھلی دہشت گردی و بربریت قرار دیاہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گرد عناصر ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت ایم کیوایم کے کارکنان ، ذمہ داران ، ہمدردوں اور شہریوں کا چن چن کر قتل عام کررہے ہیں
Read More    Posted on: 02 Apr 2013

Urdu News Archive