ایم کیوایم آسٹریلیا سڈنی اور میلبورن کے زیرا ہتمام پاکستانی ہائی کمیشن اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے گئے
احتجاجی مظاہروں میں ایم کیوایم آسٹریلیاکی جانب سے ایم کیوایم کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے اور اس کی روک تھام کیلئے
فی ا لفوراقدامات کرنے کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن اور ایمنسٹی انٹرنیشنل میں پٹیشن بھی پیش کی گئیں
سڈنی:۰۳،مئی۲۰۱۳ء
ایم کیوایم آسٹریلیا سِڈنی اور میلبورن کے زیر اہتمام ایم کیوایم کو انتخابی مہم سے دہشت گردی کے ذریعے روکنے ، حق پرست امیدواروں ، کارکنوں اور الیکشن دفاتر پر بم دھماکوں کے خلاف سڈنی میں پاکستانی ہائی کمیشن اور میلبورن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہروں کے بعد ایم کیوایم سڈنی اور میلبورن کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کو احتجاجی پٹیشن پیش کی گئیں جن میں اعتدال پسند اور روشن خیال جماعتوں کے خلاف دہشت گردی کی شدید مذمت اور اس کی فی الفور روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کے مطالبات کئے گئے ہیں۔ مظاہروں کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان اور ایم کیوایم کے پرچم تھامے ہوئے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان میں ایم کیوایم کو دہشت گردی کے ذریعے اس کے جمہوری حق سے دور رکھنے کی کوشش اور امیدواروں، کارکنوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف مذمتی کلمات تحریر تھے ۔ احتجاجی مظاہروں میںآسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور بچوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔سڈنی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے منعقدہ مظاہرے سے ایم کیوایم آسٹریلیا کے آرگنائزر افروز شاہین، انچارج آسٹریلیا کامران قادری جبکہ میلورن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے ثاقت رضوانی نے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کا مقصد ایم کیوایم اور دیگر اعتدال پسند جماعتوں کے خلاف دہشت گردوں کے مذموم عزائم کی حوصلہ شکنی کرنا اور اس کے خلاف بھر پور آواز بلند کرنا ہے ۔ پاکستانی کمیونٹی پاکستان میں عام انتخابات کے دوران جمہوریت پسند جماعتوں کا راستہ روکنے کے عمل کی نہ صرف شدید مذمت کرتی ہے بلکہ اس مجرمانہ عمل کے خلاف ہر سطح پر پرامن احتجاج جاری رکھے گی ۔