Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید سے فون پر گفتگو، اے این پی کے امیدوار صادق زمان خٹک اور انکے کم سن بچے کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید سے فون پر گفتگو، اے این پی کے امیدوار صادق زمان خٹک اور انکے کم سن بچے کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا
 Posted on: 5/3/2013 1
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید سے فون پر گفتگو، اے این پی کے امیدوار صادق زمان خٹک اور انکے کم سن بچے کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا
جن لوگوں نے اے این پی کے امیدوار صادق زمان خٹک اور انکے کم سن بچے کو شہید کیا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے۔ الطاف حسین
دہشت گردی کے واقعات نے ماضی میں ہمارے مابین اختلافات پیدا کرنے والوں کو بے نقاب کردیا ہے۔ الطاف حسین
سینیٹر شاہی سید کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ایم کیوایم کے کارکن عادل رضوان کی شہادت اور برنس روڈ پر ایم کیوایم کے دفتر پر حملے کے واقعہ کی مذمت
ایم کیوایم اور اے این پی کو نشانہ بنانے والے ناسور ہیں جو پاکستان اور اسلام دونوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ سینیٹر شاہی سید
لندن ۔۔۔ 3 مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ جن لوگوں نے اے این پی کے قومی اسمبلی کے امیدوار کورنگی میں اے این پی کے امیدوار صادق زمان خٹک اور انکے کم سن بچے کوشہیدکیاہے وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ہرگزنہیں بچ سکیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے یہ بات جمعہ کی شب اے این پی سندھ کے صدرسینیٹرشاہی سیدسے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے شاہی سید سے صادق زمان خٹک اور انکے کم سن بچے کی شہادت پر دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میں اورمیرے تمام ساتھی شہید کے سوگوار لواحقین اوراے این پی کے رہنماؤں اورکارکنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے ان واقعات نے ماضی میں ہمارے مابین اختلافات پیداکرنے والوں کوبے نقاب کردیاہے اورہماری اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ ماضی میں بھی کون لوگ ایم کیوایم اوراے این پی کے خلاف کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ سینیٹرشاہی سیدنے جناب الطاف حسین کاشکریہ اداکرتے ہوئے ان سے ایم کیوایم کے کارکن عادل رضوان کی شہادت اوربرنس روڈ پر ایم کیوایم کے دفترپر حملے کے واقعہ کی مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ دونوں جماعتوں کونشانہ بنانے والے ناسور ہیں جوپاکستان اوراسلام دونوں کوتباہ کرنا چاہتے ہیں۔ سینیٹرشاہی سید نے جناب الطاف حسین کی اس بات سے اتفاق کیاکہ پختونوں اوراردوبولنے والوں کولڑانے والے بے نقاب ہوگئے ہیں جس سے امن پسند اورتعلیم یافتہ طبقہ کوتقویت ملی ہے ۔

12/23/2024 5:11:15 PM