Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین 5مئی کو پنجاب کی تحصیل جہانیاں کے ’’جناح پارک والا اسٹیڈیم ‘‘ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین 5مئی کو پنجاب کی تحصیل جہانیاں کے ’’جناح پارک والا اسٹیڈیم ‘‘ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے
 Posted on: 5/4/2013 1
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین 5مئی کو پنجاب کی تحصیل جہانیاں کے ’’جناح پارک والا اسٹیڈیم ‘‘ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے 
رابطہ کمیٹی کے رکن و جہانیاں سے نامزد قومی اسمبلی کے حق پرست امیدوار افتخار رندھاوا اور رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم تاجک 
نے ’’جناح پارک والا اسٹیڈیم ‘‘ کا دورہ کیا اور انتخابی جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا 
عام انتخابات میں تحصیل جہانیاں ایم کیوایم کا قلعہ ثابت ہوگا ، افتخار اکبر رندھاوا کی جلسہ گاہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو 
جہانیاں ۔۔۔4،مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین مورخہ5مئی بروز اتوار کو ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں واقع ’’جناح پارک والا اسٹیڈیم‘‘میں ہونے والے انتخابی جلسہ عام سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔ انتخابی جلسہ عام کے سلسلے میں جہانیاں کے کارکنان اور عوام میں زبردست جوش و خروش پایاجارہا ہے اور جناح پارک والا اسٹیڈیم میں جلسہ عام کی تیاریاں اور انتظامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ جلسہ گاہ کو ایم کیوایم کے پرچموں، جناب الطاف حسین کی تصاویر اور انتخابی نشان پتنگ کے خوبصورت ماڈلز لگا کرسجایاجارہا ہے جبکہ اطراف کے علاقوں کی سجاوٹ بھی قابل دید ہے ۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و این اے 159خانیوال کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار افتخار اکبر رندھاوا اور رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم تاجک نے ہفتہ کے روز ’’جناح پارک والا اسٹیڈیم ‘‘ کا دورہ کیا اور انتخابی جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے جلسہ عام کے انتظامات میں مصروف کارکنان سے ملاقات کی اور انہیں جلسہ عام کی تیاریوں میں جوش و خروش اور جذبے سے حصہ لینے پر قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار اکبر رندھاوا نے کہا کہ عام انتخابات میں تحصیل جہانیاں ایم کیوایم کا قلعہ ثابت ہوگی اور 11مئی کے انتخابات میں جہانیاں کے ہاری ، کسان اور مزدور ملک میں غریب ومتوسط طبقے کے انقلاب کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ پنجاب کے غریب و متوسط طبقے کے ہاری ، کسان ، مزدور اور عوام سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو دلی لگاؤ اور محبت ہے اور انہوں نے عام انتخابات میں پنجاب بھر سے غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے حق پرست امیدواران کو نامزد کرکے جناب الطاف حسین نے پنجاب کے مظلوم عوام کو فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے چنگل سے نکلنے کا موقع فراہم کردیا ہے اور اس موقع کو پنجاب کے عوام اپنے ہاتھ سے ضائع نہیں ہونے دیں اور عام انتخابات میں پنجاب بھر سے حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ۔ 



12/23/2024 4:14:01 PM