Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
کراچی کی آبادی اور رقبے کے پیش نظرشہر میں 80 فائراسٹیشنزقائم کئے جائیں
Posted on: 1/25/2026
کراچی کی آبادی اور رقبے کے پیش نظرشہر میں 80 فائراسٹیشنزقائم کئے جائیں
سانحہ گل پلازہ کی اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں
#GulPlazaFire
#GulPlazaTragedy
کراچی کی آبادی اس وقت چار کروڑ سے زائد ہے اورشہرکارقبہ بھی بہت بڑا ہے لیکن کراچی جواپنی آبادی اوررقبے کے لحاظ سے دنیا کے کئی ممالک سے بڑاہے لیکن اتنے بڑے شہر میں صرف 28فائراسٹیشن ہیں جو تمام کے تمام مکمل طورپرکام بھی نہیں کررہے ہیں لہٰذا میرا مطالبہ ہے کہ کراچی کی آبادی اور اس کے رقبے کے پیش نظرشہر میں 80 فائر اسٹیشنزقائم کئے جائیں۔ کراچی سمیت پورے سندھ کانظام بگڑا ہوا ہے،یہاں کے ہرشعبے اورہرمحکمے میں بے انتہا کرپشن او ر بہت بے قاعدگیاں ہیں۔جس طرح بہت سے گھوسٹ اسکول ہیں جوصرف کاغذات میں ہیں اوروہاں کام کرنے والے بھی گھوسٹ ملازمین ہیں جوصرف تنخواہ لینے آتے ہیں اسی طرح بعض فائراسٹیشنز بھی گھوسٹ ہیں،جوبرائے نام ہیں، جہاں کے ملازمین بھی گھوسٹ ملازمین ہیں اورصرف تنخواہ لیتے ہیں۔فائربریگیڈ انتہائی اہم محکمہ ہے جس کاکام آگ بجھانا اور شہریوں کی جان ومال کوآگ سے بچانا ہے لیکن اس انتہائی اہم محکمے کوبھی حکومت سندھ نے اقرباء پروری کی بھینٹ چڑھایا ہوا ہے، کراچی کے موجودہ چیف فائرافسر کودوسال قبل کسی دوسرے محکمے سےٹرانسفر کرکے عارضی طورپر چیف فائر افسر مقررکیاتھا، وہ اب بھی عارضی ہیں اورانہیں چیف فائرافسر کاکوئی تجربہ نہیں ہے۔ جبکہ فائربریگیڈ میں 30، 30، 25،25 سال سے کام کرنے والے تجربہ کارافسران موجودہیں لیکن ان کے بجائے اقرباپروری کامظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے محکمہ سے افسرکولاکرتعینات کیا گیا۔یہ اقربا پروری ہے،رشوت ستانی اور غنڈہ گردی ہے۔ اس کے علاوہ جوباقی عملہ ہے اس کی بھی نہ تومستقل کوئی ڈرل کی جاتی ہے اورنہ ہی فائربریگیڈ کوجدید آلات سے لیس کیاگیاہے۔ 1988ء میں، میں نے فائر بریگیڈ کے عملے میں بھی اضافہ کیااور فائربریگیڈ کے لئے بیرون ملک سے اسنارکل بھی منگوائی تھیں۔ میں مطالبہ کرتاہوں کہ کراچی میں 80فائراسٹیشن قائم کئے جائیں اورفائربریگیڈ کوجدید گاڑیوں،آگ بجھانے والےجدید آلات اورفائرفائٹرز کے لئے جدید حفاظتی سامان منگوایاجائے۔چوری چکاری ختم کی جائے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ سانحہ گل پلازہ کی اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں اور اس عدالتی تحقیقات میں حکومت اور اداروں کی مجرمانہ غفلت کے ساتھ ساتھ گل پلازہ کی یونین کوبھی دائرہ تحقیقات میں لایاجائے اوران سے بھی پوچھاجائے کہ جب شاپنگ پلازہ کی دکانیں کھلی ہوئی تھیں تو پلازہ کے گیٹ کیوں بندکئے گئے؟ پلازہ کا سیکوریٹی کاعملہ کہاں تھا؟ اوریونین نے ایسےحالات سے نمٹنے کے لئے کیارول بنائے تھے؟ میں تمام متاثرین سے ہمدردی کااظہار کرتاہوں اورمطالبہ کرتاہوں کہ تمام متاثرین کے نقصانات کاازالہ کیاجائے۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر382 ویں فکری نشست سے خطاب 24 جنوری 2026ء
8/13/2026 10:26:09 AM
پاکستان میں جھوٹ، مکروفریب، منافقت، چوری چکاری، بے ایمانی،دھوکہ بازی
...
12 Aug 2026
کراچی کو پیپلزپارٹی کے وڈیروں نے اپنی لوٹ ماراورغنڈہ گردی کا اڈہ بنالی
...
12 Aug 2026
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سفاکی سے قتل کئے گئے کراچی
...
11 Aug 2026
صوبوں کی بات پر دریائے سندھ کومہاجروں کے خون سے سرخ کرنے کی دھمکیاں د
...
09 Aug 2026
اگر سندھ تقسیم ہواتوسندھ میں خون کی ندیاں بہیں گی۔ میں دھمکیاں دینے وا
...
08 Aug 2026
79 سال میں ہم آج تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ ملک میں کمیونزم، سوشلزم، ب
...
08 Aug 2026
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ اورادریس عل
...
06 Aug 2026
حکومت پاکستان کی جانب سے آزادکشمیرالیکشن کی صحیح رپورٹنگ کرنے والے ص
...
05 Aug 2026
کشمیرکا کونہ کونہ لہو لہو ہے لیکن حکومت کواس کی کوئی پرواہ نہیں ہے
...
04 Aug 2026
ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے لوگوں کا مطالبہ بالکل درست ہے۔ ا
...
03 Aug 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us