گردے کے عارضہ میں مبتلا طالبعلم کے علاج کے لئے ایم کیو ایم کی جانب سے ایک لاکھ روپے عطیہ کا اعلان
مخیر حضرات اس غریب طالبعلم کے علاج معالجہ کے سلسلے میں مزید تعاون کریں۔
جناب الطاف حسین کی اپیل
سکھر۔۔۔03 مئی2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ سکھر سے تعلق رکھنے والے میڈیکل کالج کے طالبعلم عبدالقدیر کے علاج معالجہ کے لئے دل کھول کر مالی تعاون کریں۔جناب الطاف حسین نے سکھر میں ایم کیو ایم کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقدیر کے علاج کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ایک لاکھ روپے کے عطیہ کا بھی اعلان کیا۔