Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
Urdu News Archive
نگراں حکومت کی جانب سے امیدواروں اورسیاسی رہنماؤں اورکارکنوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔حق پرست سینیٹرز
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سینیٹ نے ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل کے مسلسل واقعات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کوتسلسل کے ساتھ قتل کیاجارہاہے اورگزشتہ چند روز کے دوران ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کوشہیدکیاجاچکاہے ، حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے امیدوارفخرالاسلام کوشہیدکردیاگیاجبکہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں سید شیراز افسر، عامر شیخ ، عارف اللہ،محمد حسن ،سعید خان اورگزشتہ روزایم کیوایم محمودآبادکے جوائنٹ انچارج محمدفیصل کو شہید کردیاگیالیکن اب تک ایم کیوایم کے کسی بھی شہیدکارکن کے قاتل کوگرفتارنہیں کیاگیا بلکہ الٹاایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کوگرفتارکیاجارہاہے ۔
Read More
Posted on:
19 Apr 2013
ایک ہفتے کے دوران ایم کیوایم کے 10کارکنان سمیت امیدوار کی شہادت اور انتخابی مہم کے دران تحفظ کی عدم فراہمی پر ایم کیوایم کا احتجاجاً سینیٹ سے واک آؤٹ ۔
متحدہ قومی موومنٹ نے ایک ہفتے کے دوران ایم کیوایم کے 10ذمہ داران وکارکنان سمیت امیدوار کی شہادت کے خلاف اور انتخابی مہم کے دوران تحفظ کی عدم فراہمی پر احتجاجاً جمعہ کے روز سینیٹ سے واک آؤٹ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پوائنٹ آف آرڈر پر حق پرست سینیٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی نے کہا کہ انتخابی ماحول جاری ہے تاہم روزانہ کی بنیاد پر ایم کیوایم کے اہم کارکنان و ذمہ داران کو شہید کیاجارہا ہے
Read More
Posted on:
19 Apr 2013
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جمعرات کی شام صدر مملکت آصف علی زرداری سے فون پر گفتگو کی اور انہیں ایم کیوایم کے خلاف جاری دہشت گردی کی کارروائیوں ،بالخصوص ایم کیوایم کے کارکنوں کی شہادت کے واقعات سے آگاہ کیا ۔انہوں نے صدر مملکت کو محمودآباد میں دہشت گر دوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے جوائنٹ یونٹ انچار ج محمد فیصل کے سفاکانہ قتل کی تفصیلات سے آگا کر تے ہوئے بتایا کہ ایم کیوایم تما م تر اشتعال انگیز یوں کے باوجود ملک او ر جمہوریت کے مفاد میں انتہائی صبر وتحمل کامظاہر ہ کر رہی ہے۔
Read More
Posted on:
18 Apr 2013
نگراں حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود ایم کیوایم کے عہدیداروں اور کارکنوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے محمودآباد میں ایم کیوایم کے جوائنٹ یونٹ انچارج محمد فیصل کے سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ محمد فیصل ایم کیوایم کے سرگرم رکن اور محمود آباد سیکٹر یونٹ UC-5 کے جوائنٹ انچارج تھے ۔ وہ جمعرات کو اپنی دکان پر بیٹھے ہوئے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح دہشت گردوں نے انہیں وحشیانہ فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور کچھ دیر بعد اسپتال میں جاں بحق ہوگئے۔
Read More
Posted on:
18 Apr 2013
ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں، کارکنوں اور عہدیداروں کے قتل کے خلاف کل بروز جمعہ کراچی سمیت سندھ بھر میں پرامن یوم سوگ منایا جائے گا، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں محمود آباد سیکٹر یوسی-5 کے جوائنٹ یونٹ انچارج محمد فیصل کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ محمد فیصل اور ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں ،کارکنوں اور عہدیداروں کے قتل کے مسلسل واقعات کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے کل بروز جمعہ کو کراچی سمیت سندھ بھر میں پرامن یوم سوگ منایا جائے گا، شہیدوں کے سوگ میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی جائے گی۔
Read More
Posted on:
18 Apr 2013
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم محمود آباد سیکٹر یوسی 5 کے جوائنٹ انچارج محمد فیصل کی شہادت پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم محمود آباد سیکٹر یوسی 5کے جوائنٹ انچارج محمد فیصل کے قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ محمد فیصل اپنی دکان پر بیٹھے ہوئے تھے کہ مسلح دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد فیصل شہید ہوگئے ۔
Read More
Posted on:
18 Apr 2013
متحدہ قومی موومنٹ لیاقت آبادسیکٹر کے سینئرکارکن عارف اللہ شہیدکو شہداء قبرستان عزیزآبادمیں سپرد خاک کردیاگیا
متحدہ قومی موومنٹ لیاقت آبادسیکٹر یونٹ 161کے سینئرکارکن عارف اللہ شہیدکو ہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان عزیزآبادکے شہداء قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔عارف اللہ شہید کی نمازجنازہ بعدنمازظہرجامعہ مسجدنورالحرم لیاقت آبادسندھ ہوٹل میں اداکی گئی ،نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدشاکرعلی،سلیم تاجک، سابق اراکین اسمبلی،کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج واراکین، لیاقت آبادسیکٹرکمیٹی اوریونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان،ایم کیوایم کے ہمدردوں اورشہیدکے عزیز و اقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی
Read More
Posted on:
18 Apr 2013
پی آئی بی کالونی سیکٹرکے شہیدکارکن کے والدمحمدیٰسین کے انتقال پررابطہ کمیٹی کااظہارافسوس
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹرکے شہیدکارکن ندیم عباسی کے والدمحمدیٰسین کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدیٰسین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)
Read More
Posted on:
18 Apr 2013
کارکنا ن کے انتقال پر جنا ب الطاف حسین کا اظہار افسوس و سوگواران لواحقین سے تعزیت
متحدہ قومی موونٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سیکٹر نیو کراچی ایلڈرز ونگ یو نٹ 140 بی کے سینئر کارکن منصور علی اور ایم کیوایم سیکٹر نیو کراچی یونٹ 141کے کارکن جسیم حسین صدیقی کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
Read More
Posted on:
17 Apr 2013
چارسدہ میں اے این پی کے رہنما فاروق خان کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم حملے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما فاروق خان کی گاڑی کودہشت گردوں کی جانب سے ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
Read More
Posted on:
17 Apr 2013
...
1216
1217
1218
1219
1220
1221
1222
1223
1224
1225
1226
1227
1228
1229
1230
...
News
12211
to
12220
of
13140
Urdu News Archive
سب کی شناخت ہے تو مہاجر شناخت سے انکار کیوں؟
...
20 Dec 2024
میں نے آج سے 27 سال قبل پاکستان میں جاری کرپٹ نظام کے بارے میں جن خیال
...
20 Dec 2024
پارا چنار میں ہنگامی بنیادوں پر خوراک ، اجناس اور ادویات کی فراہمی کوی
...
17 Dec 2024
خدارا مشرقی پاکستان کے سانحہ سے سبق سیکھیں
...
16 Dec 2024
سانحہ علی گڑھ قصبہ کالونی 14دسمبر 1986ء پاکستان کی تاریخ کاایک سیاہ
...
13 Dec 2024
جنرل فیض حمید بہانہ ہیں ،عمران خان اصل نشانہ ہیں الطاف حسین
...
10 Dec 2024
ایم کیوایم کے یوم شہداکے موقع پر کراچی اورحیدرآبادمیں پولیس ورینجرز ک
...
10 Dec 2024
ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان اور مختلف ممالک میں یوم شہدامنایا گیا
...
09 Dec 2024
یوم شہدا کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خو
...
09 Dec 2024
ایم کیوایم کی جانب سے یوم شہداپر ناکہ بندی، ظلم وتشدداورمتعددذمہ دارو
...
09 Dec 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us