ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم کے کارکن محمد آصف شہید کا سوئم
سوئم کے اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عامر خان ، عادل خان ، حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی ، ذمہ داران و کارکنان کی شرکت
کراچی ۔۔۔16، جون 2013ء
سرکاری حراست میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کر ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 84کے کارکن محمد آصف شہید کا سوئم آج ان کی رہائشگاہ لانڈھی خرم آباد میں واقع مسجد فیضان میں ہوا جس میں شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی ۔ سوئم کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عامر خان ، عادل خان کے علاوہ حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی خالد احمد ،وقار حسین شاہ، ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، لانڈھی سیکٹر کمیٹی کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز واقارب نے شرکت کی ۔ سوئم کے اجتماع کے بعد رابطہ کمیٹی کے ارکان نے محمد آصف شہید کی رہائشگاہ گئے اور شہید کے سوگوار لواحقین سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔