دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی گڈاپ سیکٹر کمیٹی کے رکن امجد علی اور پختون آرگنائزنگ کمیٹی بلدیہ ٹاؤن یونٹ کے جوائنٹ انچارج عظیم بیگ کو سپرد خاک کردیا گیا
نما زجنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی ، حق پرست ارکان اسمبلی ، ذمہ داران و، کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی ۔۔۔16، جون 2013ء
گزشتہ روز مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ،گڈاپ سیکٹر کی سیکٹر کمیٹی کے رکن امجد علی اور ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی بلدیہ ٹاؤن یونٹ کے جوائنٹ یونٹ انچارج عظیم بیگ کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا ۔ امجد علی شہید کی نما ز جنازہ گڈاپ اسٹاف کالونی میں واقع محمد ی مسجد جبکہ عظیم بیگ شہید کی نمازجنازہ بلدیہ ٹاؤن نمبر 2میں واقع تجلی نور مسجد میں ادا کی گئی بعدازاں امجد علی شہید کو گڈاپ میں واقع جنجھال گوٹھ NEKفلٹر پلانٹ قبرستان اور عظیم بیگ شہید کو حب روڈ چودہ سی کے قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی ، رکن صوبائی اسمبلی عبد اللہ شیخ ، کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی اور پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارجز و اراکین ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہداء کے عزیز واقارب نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔