مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے کے ایم او سی سیکٹر کمیٹی گڈاپ کے ممبر امجد علی ولد احمد علی اور بلدیہ ٹاؤن یونٹ کے جوائنٹ انچارج عظیم بیگ کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
واقعہ کھلی دہشت گردی اور شہر کا امن خراب کرنے کیلئے گھناؤنی سازش ہے
کراچی:۔۔۔15، جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے کراچی مضافاتی آرگنائزنگ سیکٹرکمیٹی گڈاپ کے ممبر امجد علی ولد احمد علی اور پختون آرگنائزنگ کمیٹی بلدیہ ٹاؤن یونٹ کے جوائنٹ انچارج عظیم بیگ کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ مذمت کی ہے اوراسے واقعہ کو کھلی دہشت گردی اورشہرکاامن خراب کرنے کیلئے گھناؤنی سازش قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ کارکنان کوٹارگٹ کلنگ ،سرکاری ٹارچرسیلوں میں بہیمانہ تشددکانشانہ بناکرماورائے عدالت قتل، دہشت گردی اورقتل وغارتگری کانشانہ بنایا جارہا ہے اور گزشتہ چندہفتوں کے دوران کارکنان کے قتل کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہواہے تاہم شہرمیں پولیس وقانون نافذکرنیوالے اداروں کی موجودگی کے باوجودآج تک نہ کسی دہشت گردکوگرفتارنہیں کیاجاسکاہے جوپولیس وقانون نافذکرنیوالے اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ امجدعلی اور عظیم بیگ کاقتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے شہداء کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہداکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخارمحمدچوہدری، وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاراورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت سے سمیت دیگر حکام بالا مطالبہ کیاکہ امجد علی اور عظیم بیگ کے بہیمانہ قتل کافی الفورنوٹس لیاجائے اورقتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔