ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کورنگی ٹاؤن کے انچارج کی ہمشیرہ ، یوسی سرفراز ٹاؤن کے کارکن کی اہلیہ اور یوسی حسن کالونی کی انچارج کے والد کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔16، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کورنگی ٹاؤن کے انچارج عارف غوری کی ہمشیرہ محترمہ ندا ماریہ ، کورنگی ٹاؤن یوسی سرفراز ٹاؤن کے کارکن رحمت مسیح کی اہلیہ محترمہ زینت بی بی اور لیاقت آباد ٹاؤن یوسی 2حسن کالونی کی انچارج محترمہ سلمیٰ کے والد برکت مسیح کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔