Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکنان کے بہیمانہ قتل پررابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کورنگی سیکٹریونٹ 71کے کارکن حسن ولدعبدالسلام اور ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی یونٹ یو سی 8کے کارکن سعید خان کے بہیمانہ قتل پر سخت ترین الفاظ مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو شہر کا امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔
Read More    Posted on: 11 Apr 2013
دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکنان کی شہادت پر الطاف حسین اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کورنگی سیکٹریونٹ 71کے کارکن حسن ولد عبدالسلام اور ہزار آرگنائزنگ کمیٹی یونٹ یو سی 8کے کارکن سعید خان ولدنور خان شہادت پردلی افسوس کا اظہارکیاہے۔
Read More    Posted on: 11 Apr 2013
فخرالاسلام 2013کے الیکشن کے پہلے شہید ہیں،،دہشت گردایسی بزدلانہ کارروائیاں کرکے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ایم کیوایم حیدرآبادزونل آفس پرزون کے ذمہ داران وکارکنان سے گفتگو
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے یونٹ16کے جوائنٹ یونٹ انچارج اوراین اے221اورپی ایس47 سے امیدوارفخرالاسلام پردہشت گردوں کی فائرنگ کے بہیمانہ واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے ایم کیوایم حیدرآبادزونل آفس پرزون کے ذمہ داران اورکارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ الیکشن 2013ء کے آغازپرہی ہمارے امیدوارکاقتل ہمیں الیکشن سے دوررکھنے کی سازش ہے اور فخرا لاسلام 2013کے الیکشن کے پہلے شہیدہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردایسی بزدلانہ کارروائیاں کرکے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
Read More    Posted on: 11 Apr 2013
فخرالاسلام کی شہادت سے حیدرآباد میں سوگ اور عوام میں شدیدغم وغصہ ۔
حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے امیدوار اور انتخابات 2013ء کے پہلے شہیدفخرالاسلام کے قتل سے شہر میں غم وغصہ کی لہرپائی جاتی ہے ۔اطلاعات کے مطابق سابق حق پرست کونسلر اورایم کیوایم حیدرآبادسیکٹرB کے یونٹ16 کے جوائنٹ انچارج فخرالاسلام اپنے گھرسے نکلے تھے کہ حیدرآباد ہالا ناکہ کے قریب ہنڈا 125 پر سوارمسلح دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی ۔
Read More    Posted on: 11 Apr 2013
فخرالاسلام کے سفاک قاتلوں کوفوری گرفتارکیا جائے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ہالا ناکہ حیدرآباد میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں حیدرآبادپی ایس 47 سے حق پرست امیدوار ،سابق حق پرست کونسلراور ایم کیوایم حیدرآبادسیکٹر B ، یونٹ 16 کے جوائنٹ انچارج فخرالاسلام کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کو کھلی دہشت گردی اور بزدلانہ کارروائی قراردیا ہے ۔ 
Read More    Posted on: 11 Apr 2013
فخرالاسلام کے سفاک قاتل اپنے منطقی انجام کو ضرورپہنچیں گے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حیدرآباد پی ایس 47 سے ایم کیوایم کے امیدوار فخرالاسلام کے چھوٹے بھائی اور این اے 221 حیدرآبا دسے ایم کیوایم کے امیدوار افتخار احمدسے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے دہشت گردوں کے ہاتھوں فخرالاسلام کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
Read More    Posted on: 11 Apr 2013
حق پرست امیدوارفخرالاسلام کے بہیمانہ قتل کے واقعہ نے نگراں حکومت کی جانب سے سیکوریٹی کے اقدامات کی قلعی کھول دی ہے۔رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ہالا ناکہ حیدرآباد میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں حیدرآبادمیں پی ایس47 سے حق پرست امیدوار ،سابق حق پرست کونسلراور ایم کیوایم حیدرآبادسیکٹر B ، یونٹ 16 کے جوائنٹ یونٹ انچارج فخرالاسلام کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ 
Read More    Posted on: 11 Apr 2013
انا للہ وانا الیہ راجعون - ایم کیوایم حیدرآباد کے جوائنٹ یونٹ انچارج فخرالاسلام شہید کردیئے گئے
ایم کیوایم ویب ٹیم کے تمام اراکین کویہ افسوسناک اور المناک خبرموصول ہوئی ہے کہ ایم کیوایم حیدرآباد سیکٹر B ، یونٹ 16کے جوائنٹ انچارج فخرالاسلام کو مسلح دہشت گردوں نے ہالاناکہ حیدرآبادکے قریب فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون 
Read More    Posted on: 11 Apr 2013
وادی تیرہ میں دہشت گردوں سے نبردآزما پاک فوج کے جوانوں کو جناب الطاف حسین کا سلام تحسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے کہا کہ خبیر ایجنسی میں واقع وادی تیرہ میں پاک فوج کے جوان اور افسران جس جرات مندی سے وطن عزیز کے وفاع کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اسے میں دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کر تا ہوں۔ جناب الطاف حسین نے ساتھ ہی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاک فوج کے دستے جس شجاعت اور بہادری سے وادی تیرہ کودہشت گردی سے پاک کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہر ایک پاکستانی کا فرض ہے ۔
Read More    Posted on: 10 Apr 2013
لاہور ہائی کورٹ کے بنچ کی جانب سے جمشید دستی کی سزا کو کالعدم قر ار دینے پر رابطہ کمیٹی کی مبار کباد
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کی ملتان بنچ کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں تین سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا کو کالعد م قرار دینے پر انہیں مبار کباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جمشید دستی نے ہمیشہ غریب و متوسط طبقے کی جدوجہد کے لئے اپنا مثبت کردار اداکیا ہے ۔
Read More    Posted on: 10 Apr 2013

Urdu News Archive