کھینجر جھیل میں پکنک منانے کیلئے جانے والے کراچی کے 3نوجوانوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس
لائف گارڈز کو متعین کیاجائے اور کھینجر جھیل میں حفاظتی انتظامات کو بہتر بنایاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔16، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کھینجر جھیل میں پکنک منانے کیلئے جانے والے کراچی لی مارکیٹ اور لیاقت آباد کے 3رہائشی نوجوانوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کھینجر جھیل میں حفاظتی اقدامات کو بہتر بنایاجائے اور لائف گارڈ ز کو متعین کیاجائے تاکہ قیمتی انسانی ضیاع کے نقصان کو روکا جاسکے ۔ رابطہ کمیٹی نے ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ر ابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)