Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں پانی کے سنگین بحران کے خاتمے کیلئے فی الفور مثبت اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں، ارکان سندھ اسمبلی


کراچی میں پانی کے سنگین بحران کے خاتمے کیلئے فی الفور مثبت اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں، ارکان سندھ اسمبلی
 Posted on: 7/22/2013
کراچی میں پانی کے سنگین بحران کے خاتمے کیلئے فی الفور مثبت اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں، ارکان سندھ اسمبلی
رمضان کے مہینے میں عوام کو پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھ کر واٹر بورڈ کی نہروں سے زرعی اراضی کو سیراب کرنا سراسر ظلم اور ناانصافی ہے 
شہریوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پانی کی قلت سے پہنچنے والی اذیت اور مشکلات سے جلد از جلد نجات دلائی جائے
کراچی ۔۔۔22، جولائی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کے سنگین بحران اور کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں کراچی کے عوام کو پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھنا اور پانی کی فراہمی کیلئے کسی قسم کے مثبت اقدامات بروئے کار نہ لانا سراسر ظلم اورنا انصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ، رمضان میں وضو بنانے تک سے محروم ہیں جبکہ پانی کے سنگین بحران کے باعث مساجد تک سے یہ اعلانات کئے جارہے ہیں کہ عوام اپنے گھروں سے ہی وضو بنا کر آئیں لیکن دوسری جانب یہ انکشاف بھی کراچی کے عوام کیلئے باعث تکلیف ہے کہ رمضان کے مبارک مہینے میں پانی کی شدید قلت کے باعث شہری مذہبی فرائض سے محروم ہیں اور واٹر بورڈ کی پانی کی 2نہروں سے زرعی اراضی کوسیراب کیا جارہا ہے جس کے باعث لیول کم ہونے پر ایک ماہ میں کئی بار پمپنگ بند کرنا پڑتی ہے اور پمپنگ بند ہونے کے باعث کراچی میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہری پانی کی مد میں باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن جب بھی شہر میں پانی کا سنگین بحران پیدا ہوتا ہے تو ٹینکر مافیا بے لگام ہوجاتی ہے اور شہری منہ مانگے نرخوں پر پانی کے ٹینکر خریدنے پر مجبور ہوتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں پانی کے سنگین بحران کے خاتمے کیلئے فی الفور مثبت اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور شہریوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پانی کی قلت سے پہنچنے والی اذیت اور مشکلات سے جلد از جلد نجات دلائی جائے ۔ 


12/25/2024 6:22:58 PM