کوئٹہ شاہر اہ اقبال پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہزارہ کمیوٹی کے افراد کے جاں بحق ہونے پرجناب الطاف حسین کا اظہارمذمت واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتارکیا جائے
لندن۔۔۔22جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں شاہراہ اقبال پر دہشت گردوں کی کارپر فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے او ر واقعہ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس اظہارکیاہے۔ ایک بیان جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہاہے جو کھلی بربریت ہے ۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ شاہراہ اقبال پر دہشت گردوں کی کار پر فائرنگ کا نوٹس لیا جائے اور اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔