Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ایک منظم سازش کے ذریعہ قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں کی دل آزاری کی ہے


عمران خان اور پی ٹی آئی نے ایک منظم سازش کے ذریعہ قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں کی دل آزاری کی ہے
 Posted on: 7/22/2013
عمران خان اور پی ٹی آئی نے ایک منظم سازش کے ذریعہ قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں کی دل آزاری کی ہے
عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل سے پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں
ڈرون حملے نہ روکے جانے اور خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی دہشت گردی سے عمران خان کی حکومت کو عوام کے شدید دباؤ اور احتجاج کا سامنا ہے
زہرہ آپا کے قتل کا الزام بلا تصدیق اور تحقیقات ایم کیوایم اور الطاف حسین پر لگانے والے خیبر پختونخواہ میں اپنے منتخب اراکین اسمبلی کی شہادت پر کیوں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف زبان کھولنے سے کیوں انکاری ہیں
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔22، جولائی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم پر الزام ترشی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ایک منظم سازش کے ذریعہ قائد تحریک الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں خصوصاً ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان کی دل آزاری کی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے غیرذمہ دارانہ طرز عمل سے پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، پی ٹی آئی کے سینئررہنما پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں ، ڈرون حملے نہ روکے جانے اور خیبر پختونخوامیں بڑے پیمانے پرہونیوالی دہشت گردی سے عمران خان کی حکومت کوعوام کے شدیددباؤ اور احتجاج کاسامنا ہے،الیکشن میں کئے گئے وعدوں پرپی ٹی آئی اورعمران خان کی جانب سے یوٹرن ، ڈرون حملے رکوانے میں ناکامی کے باعث پی ٹی آئی جن مشکلات کاشکارہے اس سے پی ٹی آئی کی مقبولیت میں نمایاں کمی آئی ہے اوراسی تیزی سے گرتی ہوئی ساکھ کوبچانے کیلئے عمران خان ایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین پرالزامات عائدکررہے ہیں،زہرہ آپا کے قتل کاالزام بناء تحقیقات اورتصدیق کے قائدتحریک الطاف حسین پرلگانے والے عمران خان خیبرپختونخواہ میں اپنے منتخب اراکین اسمبلی کے قتل کے واقعات پرکیوں خاموش ہیں انہوں نے قتل کرنے والے دہشت گردوں کوبے نقاب کیوں نہیں کیا، ایسے وقت میں جبکہ ملک چاروں جانب سے سنگین بحرانوں اور خطرات میں گھرا ہوا ہے عمران خان ، کل جماعتی کانفرنس سے راہ فرار اختیار کرکے لندن کیوں روانہ ہوئے؟۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اراکین رابطہ کمیٹی واسع جلیل،اسلم آفریدی،عادل خان اوراحمدسلیم صدیقی کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔حیدرعباس رضوی نے کہاکہ آج سے چند برس قبل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، ایم کیوایم اور قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف الزامات کا ایک پلندہ لیکرلندن گئے اور جانے سے قبل کہاکہ وہ قائد تحریک الطاف حسین کو لندن سے نکلوا کر دم لیں گے لیکن ان کو اس سازش میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
انہوں نے کہاکہ این اے 250میں پولنگ والے روز ہونے والی بے قاعدگیوں کے ذمہ دار الیکشن کمیشن آف پاکستان اور انتظامیہ تھے لیکن تحریک انصاف اور اس کے سربراہ نے اس کا الزام بھی ایم کیو ایم پرعائد کرکے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر ایم کیوایم اور قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف بے پناہ شرانگیز پروپیگنڈہ کیا۔ محترمہ زہرہ شاہد کے قتل کے چند ہی منٹوں بعدعمران خان نے جس بے شرمی کے ساتھ اس قتل کا الزام براہ راست قائد تحریک جناب الطاف حسین پر عائد کیا جوکہ امن وامان تباہ کرنے کی کھلی سازش کے مترداف تھا۔ محترمہ زہرہ شاہد کے قتل کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایم کیوایم وقائد تحریک الطاف حسین کو بدنام کرنے کی زہریلی مہم چلائی اور آج بھی پی ٹی آئی کے بلاگس (Blogs) اور مختلف انٹرنیٹ فورمز کے ذریعہ کارکنوں کو لندن پولیس کو فون کرکے قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف جھوٹی شکایات درج کرانے کی شرانگیز اور غیرقانونی ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔ ہم نے ان ہدایات کے پرنٹ آؤٹس(Print outs ) لندن میں اپنے وکلاء کوبھی فراہم کردیئے ہیں تاکہ وہ برطانوی پولیس وانتظامیہ کو بھی آگاہ کرسکیں کہ کس طرح پی ٹی آئی کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف جھوٹی شکایات درج کرانے اوراشتعال انگیزی کی مہم چلارہی ہے ۔حیدرعباس رضوی نے کہاکہ یہ تمام واقعات اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ایک منظم سازش کے ذریعہ قائد تحریک الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں خصوصاً ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان کی دل آزاری کی ہے۔ ملک کے محب وطن عوام کو سوچنا ہوگا کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ ملک چاروں جانب سے سنگین بحرانوں اور خطرات میں گھرا ہوا ہے عمران خان ، کل جماعتی کانفرنس سے راہ فرار اختیار کرکے لندن کیوں روانہ ہوئے؟یہ کل جماعتی کانفرنس پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف تمام جماعتوں کے مابین اتحاد واتفاق پیداکرکے ایک متفقہ قومی پالیسی تیارکرنے کیلئے منعقد کی جارہی تھی لیکن عمران خان نے اس میں شرکت کرنے کے بجائے لندن میں ایشیائی ہاتھیوں کے تحفظ کیلئے ہونے والے خیراتی پروگرام میں شرکت کرنا زیادہ ضروری سمجھا۔ آخر کیوں؟ آخر عمران خان کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں؟ وہ ملک میں دہشت گردی ، تباہی اور انتہاء پسندی پھیلانے والوں کی پشت پناہی کس کے اشارے پر کررہے ہیں؟ وہ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کو مشتعل کرکے سندھ کاامن کس کے اشارے پر خراب کرنا چاہ رہے ہیں ۔ انسداددہشت گردی کے بارے میں اب آل پارٹیزکانفرنس کی مخالفت کرکے عمران خان نے یہ ثابت کردیاکہ وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان سے دہشت گردی کاخاتمہ ہو کیونکہ وہ خود دہشت گردوں کے معاون و مددگارہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اور سندھ کے کروڑوں عوام گوشت پوست کے انسان ہیں ، ان کے جذبات بھی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ آخر عمران خان اور پی ٹی آئی ایم کیو ایم کے بارے میں کیا عزائم رکھتے ہیں؟ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم کے خلاف جس تعصب اورنفرت کا مظاہرہ کیا ہے اور بغیرکسی ثبوت وشواہد کے ایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین کے خلاف جو بہتان تراشی کا عمل کیا ہے جس کی ہم بھرپورانداز میں مذمت کرتے ہیں۔قومی رہنماؤں کو بردباری ، تحمل اور سمجھ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور سب کیلئے بلاامتیازوتفریق انصاف کی بات کرنی چاہئے لیکن عمران خان نے گزشتہ روز لندن میں ایک بارپھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم کیوایم پرالزامات عائد کرکے سیاسی نابالغی کاثبوت دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کابچہ بچہ جانتاہے کہ پاکستان میں فوج کے ہیڈکوارٹر جی ایچ کیوپر حملے، نیول بیس مہران،ایئرفورس بیس کامرہ اورمسلح افواج کی دیگرتنصیبات پردرجنوں حملوں، مسلح افواج کے ہزاروں افسروں اور جوانوں کی شہادت، مسجدوں، امام بارگاہوں،بازاروں اور مارکیٹوں میں خودکش حملے کرکے معصوم شہریوں کوخون میں نہلانے اورپورے ملک کودہشت گردی کی آگ میں جھونکنے والے طالبان اور ان سے وابستہ کالعدم دہشت گرد تنظیمیں ہیں جوہردہشت گرد حملے کے بعدمیڈیاپر اس کی ذمہ داری قبول کرتی ہیں لیکن عمران خان نے آج تک ان دہشت گردوں کی مذمت نہیں کی بلکہ وہ ہرفورم پر طالبان اوردیگرکالعدم دہشت گردتنظیموں کی حمایت کرتے ہیں اوران کے سب سے بڑے مددگارہیں لہٰذاہمیں یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ عمران خان پاکستان میں ہونے والی اس قتل وغارتگری،دہشت گردی،بموں کے دھماکوں،خودکش حملوں کے سب سے بڑے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کراچی میں ایم کیوایم کے تین حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی رضا حیدر، سید منظر امام، ساجد قریشی اور انتخابات برائے سال 2013 کے حق پرست امیدوار فخرالاسلام کو تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے قتل کردیا ،حالیہ انتخابی مہم کے دوران کراچی میں ایم کیوایم ، پیپلزپارٹی اوراے این پی کے دفتروں کوطالبان کی جانب سے بموں سے اڑایاجاتا رہا اور دہشت گردی کے ذریعے درجنوں معصوم وبے گناہ سیاسی کارکنوں اورشہریوں کوشہید کیاجاتارہا اورطالبان ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے لیکن عمران خان مذمت کرنے کے بجائے کھلے عام ان دہشت گردوں کی حمایت کرتے رہے جس کے بعدعوام کیلئے یہ سمجھناکوئی مشکل نہیں کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ساتھ کون شریک جرم ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ عمران خان نے زہرہ شاہدکے قتل کے ایک گھنٹہ کے اندرہی جس طرح اس قتل کاشرمناک الزام ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین پر عائدکیااوراپنی جماعت کے لوگوں کے ذریعے ایم کیوایم کے خلاف جوباقاعدہ مہم چلائی گئی اورآج پھرعمران خان نے لندن جاکراس واقعہ کے بارے میں جو زہراگلاہے اوراس میں جس طرح بلواسطہ طورپرایم کیوایم کوملوث کرنے کی کوشش کی ہے اس سے یہ ثابت ہوگیاہے کہ زہرہ شاہدکاقتل ایک گہری سازش کاحصہ تھاجس کامقصدملک اوربیرون ملک ایم کیو ایم کے خلاف مہم چلاکراسے بدنام کرنااوراس کاامیج خراب کرناتھااورعمران خان اس سازش کے مرکزی کردارہیں۔ انہوں نے عمران خان کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ قوم کوجواب دیں کہ صوبہ خیبرپختونخوا جہاں خودعمران خان کی حکومت ہے وہاں پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کوکون مار رہا ہے ؟ وہاں پولیس، ایف سی اوردیگرسیکوریٹی فورسز پر بموں سے حملے کون کررہاہے؟وہاں مسجدوں پرخودکش حملے کرکے معصوم شہریوں کوخون میں کون نہلارہاہے؟خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کابازارگرم ہے لیکن عمران خان نے سفاک دہشت گردوں کے خلاف ایک لفظ کہنا گوارا نہ کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اس دہشت گردی اور قتل وغارتگری میں عمران خان برابر کے ذمہ دار ہیں۔گزشتہ روز عمران خان نے یہ کہہ کربھی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی کہ 12مئی کوان کے کارکنان مارے گئے ، عمران خان اگراپنے دعوے میں سچے ہیں تووہ اپنے کارکنوں کے ناموں سے قوم کوآگاہ کریں۔12مئی کے واقعہ میں 14کارکنان توایم کیو ایم کے شہیدہوئے جن کے نام ،پتے اوردیگرکوائف ایم کیوایم نے جاری کئے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے 11مئی کے انتخابات کو تاریخ کی سب سے بڑی دھاندلی قراردیامگرانہوں نے صرف چارحلقوں میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔ اگر 11مئی کے انتخابات تاریخ کی سب سے بڑی دھاندلی ہیں توعمران خان یہ تسلیم کریں کہ ان کی کامیابی بھی دھاندلی کانتیجہ ہے، انہیں خیبرپختونخوا میں جواکثریت حاصل ہوئی وہ بھی دھاندلی کانتیجہ ہے، عمران خان یہ بھی تسلیم کریں کہ خیبرپختونخوامیں انکی حکومت بھی دھاندلی کی پیداوار ہے لہٰذاوہ دھاندلی کے نتیجے میں حاصل ہونے والی حکومت سے استعفیٰ کیوں نہیں دیدیتے؟ عمران خان نے الیکشن مہم میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دیں گے اور ڈرون حملے گرادیں گے یا نیٹو سپلائی بند کردیں گے لیکن صوبہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت میں امریکہ کی جانب سے تسلسل کے ساتھ ڈرون حملے جاری ہیں اور عمران خان نے ڈرون حملوں میں بے گناہ شہریوں کے قتل پر مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔کسی قتل کے ایک گھنٹہ کے اندرکروڑوں عوام کے رہنماکوقتل کاذمہ دارقراردینے والے عمران خان قوم کویہ بھی بتادیں کہ سانحہ قصبہ وعلیگڑھ کالونی میں چھ گھنٹوں تک ہونے والی قتل وغارتگری اور تین سو سے زائدمہاجروں کے قتل عام میں کون ملوث تھا؟کراچی کی مہاجر بستیوں پر ڈرگ مافیا اور دہشت گردوں کے مسلح حملوں میں کون ملوث تھا؟ سانحہ حیدرآباد، سانحہ پکا قلعہ اورمہاجروں کے خلاف جاری دہشت گردی اور قتل وغارتگری میں کون ملوث تھا؟ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہیداور بھتیجے عارف حسین شہید سمیت ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان کے ماورائے عدالت قتل میں کون ملوث تھا ؟ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے غیرذمہ دارانہ طرز عمل سے پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، پی ٹی آئی کے سینئررہنما پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں ، ڈرون حملے نہ روکے جانے اور خیبر پختونخوامیں بڑے پیمانے پرہونیوالی دہشت گردی سے عمران خان کی حکومت کوعوام کے شدیددباؤ اور احتجاج کاسامنا ہے ، پارٹی رہنماؤں کو میڈیااوراپنے کارکنوں کے سوالوں کا جواب دینا مشکل ہوگیا ہے اس شرمندگی سے بچنے کیلئے اور اپنی ناکامی چھپانے کیلئے عمران خان نے ایم کیوایم کے خلاف بیان بازی شروع کردی ہے ۔ہم عمران خان سے کہتے ہیں کہ وہ اشتعال انگیزی سے گریزکریں۔

Live Press Conference:

MQM PRESS CONFERENCE ON 22 July 2013 (LIVE) by MQMOfficial

 
News Reports

News Report: MQM PRESS CONFERENCE ON 22 July 2013 by MQMOfficial

12/25/2024 6:24:21 PM