اوکاڑہ میں بائی پاس روڈپرکار اور ٹریلر کے تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر جناب الطاف حسین اظہار افسوس
کراچی۔۔۔21جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اوکاڑہ میں بائی پاس روڈپرکار اور ٹریلر کے تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس اظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ عتالیٰ جاں بحق افراد کے درجات بلند فرمائے اور سو گووار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنا کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین )