Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شام میں جاری جھڑپوں کے دوران صحابی رسولؐ حضرت خالدبن ولیدؓ کے مزار کونقصان پہنچائے جانے کاواقعہ نہایت مذموم اورگھناؤنا ہے ۔ الطا ف حسین


شام میں جاری جھڑپوں کے دوران صحابی رسولؐ حضرت خالدبن ولیدؓ کے مزار کونقصان پہنچائے جانے کاواقعہ نہایت مذموم اورگھناؤنا ہے ۔ الطا ف حسین
 Posted on: 7/22/2013
شام میں جاری جھڑپوں کے دوران صحابی رسولؐ حضرت خالدبن ولیدؓ کے مزار کونقصان پہنچائے جانے کاواقعہ نہایت مذموم اورگھناؤنا ہے ۔ الطا ف حسین
اس قسم کے مذموم واقعات کسی بھی مسلمان کیلئے ناقابل برداشت ہیں۔شام میں برسرپیکارتمام متحارب گروپوں سے اللہ ، رسولؐ اوراسلام کے نام پر اپیل کرتاہوں خدارا اپنی لڑائی میں اہل بیتؓ اورصحابہء کرام کے مزارات مقدسہ کونقصان نہ پہنچائیں۔الطاف حسین
لندن۔۔۔22 جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے شام میں جاری جھڑپوں کے دوران ہونے والی گولہ باری سے صحابی رسولؐ حضرت خالدبن ولیدؓ کے مزار کونقصان پہنچائے جانے کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ چندروزقبل نواسی ء رسول ؐ حضرت سیدہ زینبؓ اورصحابی رسولؐ حضرت حجربن عدی کے مزارکوبھی نقصان پہنچایاگیاتھااوراب ایک اور جلیل القدرصحابی حضرت خالد بن ولیدؓ کے مزارکونقصان پہنچانے کانہایت مذموم اورگھناؤنا واقعہ پیش آیاہے ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ اس قسم کے مذموم واقعات کسی بھی مسلمان کیلئے ناقابل برداشت ہیں۔انہوں نے شام میں برسرپیکارتمام متحارب گروپوں سے اللہ ، رسولؐ اوراسلام کے نام پر اپیل کی کہ وہ خدارا اپنی لڑائی میں اہل بیتؓ اورصحابہء کرام کے مزارات مقدسہ کونقصان نہ پہنچائیں اوران کے تقدس کوپامال نہ کریں ۔

12/25/2024 6:12:41 PM