ممتاز قانون داں اور ایم کیوایم کے سینیٹر بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم کے چچا اور سسر کلیم احمد انتقال کرگئے
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کا بیرسٹر فروغ نسیم سے اظہار تعزیت
لندن ۔۔۔23 جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ممتازقانون داں اورایم کیوایم کے سینیٹر بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم کے چچا اورسسر کلیم احمد کے انتقال پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ کلیم احمدگزشتہ کئی روزسے علیل تھے ۔ جناب الطاف حسین نے بیرسٹر فروغ نسیم اور ان کے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ کلیم احمدمرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی سینیٹربیرسٹرفروغ نسیم سے ان کے چچا اورسسر کلیم احمدکے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کلیم احمد مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔