ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ممتازقانون داں اورایم کیوایم کے سینیٹربیرسٹرڈاکٹرفروغ نسیم سے فون پر گفتگو، انکے کے چچااورسسرکلیم احمدکے انتقال پر تعزیت کی
لندن ۔۔۔22 جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ممتازقانون داں اورایم کیوایم کے سینیٹربیرسٹرڈاکٹرفروغ نسیم کوفون کرکے ان سے انکے کے چچااورسسرکلیم احمدکے انتقال پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کااظہارکیا۔ جناب الطاف حسین نے بیرسٹرفروغ نسیم سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ کے چچاکے انتقال کی خبرسنکرہم سب کوبہت افسوس ہواہے،ہم سب آپ اورآپکے اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ کلیم احمدمرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔