Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں اے این پی کے دفتر کے قریب بم دھماکہ اور فائرنگ کے واقعہ پررابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں اے این پی کے دفتر کے قریب بم دھماکہ اور فائرنگ کے واقعہ پررابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 7/21/2013
لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں اے این پی کے دفتر کے قریب بم دھماکہ اور فائرنگ کے واقعہ پررابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
 بم دھماکہ اور فائرنگ کی مذموم کارروائی میں ملوث دہشت گرد رمضان المبارک کا تقدس پامال اور معصوم و بے گناہ افراد کو خان و خون میں نہلا رہے ہیں ، رابطہ کمیٹی
لندن۔۔۔21، جولائی 2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر کے قریب بم ھماکے اور فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے و فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بم دھماکہ اور فائرنگ کی مذموم کارروائی شہر کا امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گرد رمضان المبارک کے مہینے کا تقدس پامال کررہے ہیں اور اس مقدس مہینے میں بھی معصوم و بے گناہ افراد کو خاک و خون میں نہلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سفاک دہشت گرد کراچی سمیت ملک بھر میں اپنی کارروائیاں کرکے ملک کی سالمیت سے کھیل رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا کرے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب بم دھماکے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اوکاڑہ میں بائی پاس روڈپرکار اور ٹریلر کے تصادم کے نتیجے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت6افرادکے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو درجات بلند فرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین )



12/25/2024 7:05:04 PM