Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
میں نے آج تک اپنے کارکنوں کوکرپشن ، بے ایمانی، دھوکہ بازی ، کسی کا حق مارنے، کسی پرناجائز دباؤ ڈالنے کادر س نہیں دیا۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میں نے 1978ء سے لیکر آج کے دن تک اپنے کارکنوں کوکرپشن ، بے ایمانی، دھوکہ بازی ، کسی کا حق مارنے، اپنے اختیارت کے ذریعے کسی پر ناجائز دباؤ ڈالنے اور کسی بھی قسم کی قانونی، سماجی معاشرتی برائیوں میں پڑنے کادر س نہیں دیا بلکہ ان سے باز رہنے کا در س ہی دیا۔
Read More    Posted on: 24 May 2013
ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان رابطہ کمیٹی کیلئے اپنے اپنے سیکٹر سے میرٹ کی بنیادپر ایک ایک آدمی جو پڑھا لکھا ہو، ایماندار ہو اور جس کا خاندانی بیک گراؤنڈانتہائی مثبت ہو اس کانام عبوری رابطہ کمیٹی کودیں۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تمام کارکنوں اورذمہ داروں کوہدایت کی ہے کہ وہ ہفتہ کے اجلاس میں رابطہ کمیٹی کیلئے اپنے اپنے سیکٹر سے میرٹ کی بنیادپر ایک ایک آدمی جو پڑھا لکھا ہو، ایماندار ہو، جو اردو انگریز ی پڑھنا، لکھنا، بولنا جانتا ہو اور جس کا خاندانی بیک گراؤنڈانتہائی مثبت ہو اس کانام عبوری رابطہ کمیٹی کودیں۔ اگر سیکٹرز یونٹس نے اقرباء پروری دوستی یاری کی بنیاد پرکسی کا نام دیا تو روز محشر ان کا گریبان ہوگا اور میرا ہاتھ ہوگا ۔
Read More    Posted on: 24 May 2013
ایم کیوایم کا جنرل ورکرز اجلاس ہفتہ کے بجائے اتوار کی شام 5 بجے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوگا
متحدہ قومی موومنٹ کے اعلامیہ کے مطابق تنظیم نو کے سلسلے میں 25مئی بروز ہفتہ ہونے والا اجلاس ایک روزآگے بڑھا دیا گیا ہے ۔ یہ جنرل ورکرز اجلاس اب 26،مئی بروز اتوار شام 5بجے جناح گراؤ نڈ عزیز آباد میں ہوگا ۔ 
Read More    Posted on: 24 May 2013
طاقت ملنے کے بعد خواہشات کا غالب آجانا فطرت کا حصہ ہے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ طاقت ملنے کے بعد خواہشات کا غالب آجانا فطرت کا حصہ ہے اور یہ بشری کمزوری ہے کہ انسان کی خواہشات کی کوئی حد نہیں ہوتی ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی ،عبوری رابطہ کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کے چوتھے سیشن سے ٹیلی فون پرخطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ 
Read More    Posted on: 24 May 2013
ایم کیوایم امریکہ کا طالبان اور عمران خان کے خلاف اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرے کا اعلان
ایم کیو ایم امریکہ نے پاکستان میں طالبان کی دہشت گردی اور پی ٹی آءی کے سربراہ عمران خان کی طالبان اور انتہاء پسند عناصر سے گٹھ جوڑ کے خلاف 25 مئی بروز ہفتہ کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سامنے بڑے عوامی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق مطاہرے کا مقصد دنیا کو پاکستان میں طالبان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور دہشت گردی سمیت پاکستان تحریک انصاف اور اس کے سربراہ عمران خان کی طالبان کے لئے ہمدردیوں اور انتہاء پسند عناصر کی پشت پناہی سے آگاہ کرنا ہے۔
Read More    Posted on: 24 May 2013
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی عارضی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس
متحدہ قومی موومنٹ کی عارضی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کے روزخورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہوا جس میں رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے روایتی انتخابی حلقوں میں ایم کیوایم کے دفاتر پر چھاپے اور بے گناہ کارکنان اور ہمدردوں کی گرفتاریوں اور انہیں غیر قانونی حراست میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں عارضی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ لائینز ایریا ، اورنگی ٹاؤن ، کورنگی ، لیاقت آباد اور رنچھوڑ لائن میں رینجرز کے اہلکاروں کی جانب سے بلاجواز چھاپہ مار کارروائیاں کرکے ایم کیوایم کے درجنوں بے گناہ کارکنوں اور ہمدردوں کو 
Read More    Posted on: 24 May 2013
پشاور پجگی روڈ پر نماز جمعہ کے بعد تبلیغی مرکز کے قریب بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور میں پجگی روڈ پر نماز جمعہ کے بعد تبلیغی مرکز کے قریب بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ بم دھماکوں اور دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کا کسی مذہب اور مسلک سے ہرگز کوئی تعلق نہیں ہوسکتا ہے
Read More    Posted on: 24 May 2013
ہماری تحریک کے قیام کامقصد کسی علاقائی قومیت یاطبقہ کے خلاف نفرت پھیلاناہرگزنہیں بلکہ محروم لوگوں کے حقوق کیلئے جدوجہدکرناہے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہماری تحریک کے قیام کامقصد کسی علاقائی قومیت یاطبقہ کے خلاف نفرت پھیلاناہرگزنہیں بلکہ محروم لوگوں کے حقوق کیلئے جدوجہدکرناہے۔ انہوں نے یہ بات آج صبح ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآبادپر تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی ،عبوری رابطہ کمیٹی اوردیگر شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ 
Read More    Posted on: 24 May 2013
ایم کیوایم کے ذمہ داران اورکارکنان انفرادی اوراجتماعی طورپر اپنے آپ کو خوداحتسابی کے عمل سے گزاریں اور اپنی اصلاح کریں۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں سے کہاہے کہ وہ انفرادی اوراجتماعی طورپر اپنے آپ کو خوداحتسابی کے عمل سے گزاریں اوراپنی اصلاح کریں کیونکہ اصلاح کے بغیربہتری اورترقی نہیں آسکتی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کی شب ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
Read More    Posted on: 23 May 2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن فوری طور پر تحلیل کردی گئیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان اور لندن کی رابطہ کمیٹی اور نائن زیرو کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کو فوری طور پر تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
Read More    Posted on: 23 May 2013

Urdu News Archive