پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماء سعید غنی کے صاحبزادے کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
لندن:۔۔۔12، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماء سینیٹر سعید غنی کے شیر خوار صاحبزادے کے انتقال پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے سینیٹر سعید غنی سمیت تمام سوگواران سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگواران کو صبر جمیل کے ساتھ یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ (آمین)