ایس ایس پی راجہ عمر خطاب کی رہائشگاہ پر بم دھماکے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
فرض شناس اور ملک سے محبت کرنے والے افسران و اہلکار ہمت جرات اور شجاعت کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں
دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے افسران و اہلکاروں کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے
لندن۔۔۔۔11اگست2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صدرتھانے کے نزدیک ایس ایس پی راجہ عمرخطاب کی رہائشگاہ پربم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس کے فرض شناس اورملک سے محبت کرنے والے افسران واہلکارجس ہمت جرات اورشجاعت کے ساتھ دہشت گردوں کامقابلہ کررہے ہیں اوران کی سرکوبی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں اس پرانہیں جتنا خراج تحسین پیش کیاجائے وہ کم ہے اورمیں اپنے فرض شناس اہلکاروں کو سلام تحسین پیش کرتاہوں۔انہوں نے امید ظاہرکی کہ ملک کے دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے فرض شناس اہلکاربھی پولیس کے بہادرافسران اورجوانوں کی طرح خودکش حملے ،نمازیوں کوقتل کرنے والوں،جیلیں توڑنے والوں اوربیگناہ شہریوں کاقتل عام کرنے والوں کیخلاف جرات وہمت سے کام لیں گے اوردہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے اپنی شجاعت کے جوہردکھائیں گے۔رابطہ کمیٹی نے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکارکی جلدصحت یابی کی دعابھی کی۔