رنچھوڑلائن کے رہائشی عبدالکلام ولدیونس نامی شخص کاایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں،رابطہ کمیٹی کی وضاحت
کراچی:۔۔۔12، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رنچھوڑلائن کے رہائشی عبدالکلام ولدیونس نامی شخص سے لاتعلقی کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عبدالکلام ولد یونس نامی شخص سے ایم کیوایم کاقطعی کوئی تعلق نہیں،مذکورہ شخص جرائم پیشہ ہے جوغلط قسم کے کاموں میں ملوث ہے اورخودکومتحدہ قومی موومنٹ کا کارکن ظاہرکرکے ایم کیو ایم کوبدنام کررہاہے۔رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام خصوصاًایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان سے کہاکہ اس قسم کے جرائم پیشہ لوگوں جوخودکوایم کیوایم کاکارکن ظاہر کر کے ایم کیوایم کی ساکھ کونقصان پہنچارہے ہیں ان کی اطلاع ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآبادمیں دیں۔