ایم کیوایم کے نمائندہ وفدکی مسیحی برادری کی مذہبی عبادتی پروگرام میں شرکت
قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے کیتھولک آف کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کوکیک اورگلدستہ پیش کیا
ایم کیوایم کے وفدمیں ارکان سندھ اسمبلی عارف بھٹی،شیرازوحید،اقلیتی امورکمیٹی کے ارکان اوردیگرذمہ داران شامل تھے
کراچی:۔۔۔12، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے وفدنے جوزف گل ٹاؤن کورنگی میں مسیحی برادری کی مذہبی عبادتی پروگرام میں شرکت کی اورکیتھولک آف کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کا استقبال کیا۔ایم کیوایم کے وفدمیں حق پرست ارکان سندھ اسمبلی عارف بھٹی،شیرازوحید،شعبہ اقلیتی امورکے ارکان منورجان ،الیاس کھوکھر اور کورنگی ٹاؤن کے ذمہ داران وکارکنان کے علاوہ دیگرشامل تھے۔اس موقع پرحق پرست ارکان اسمبلی نے آرچ بشپ جوزف کوٹس کوقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے عیدکیک اور گلدستے پیش کئے اورکہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم تمام مذاہب کادل سے احترام کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کوبرابرکاشہری سمجھتی ہے ۔اس موقع پربشپ جوزف کوٹس نے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے غیرمسلموں کیلئے کی جانیوالی کاوشوں کوسراہا اورایم کیوایم کے وفدکی مذہبی پروگرام میں شرکت پرشکریہ اداکیا۔انہوں نے ملک میں امن و سلامتی ،عوام کی خوشحالی اوردہشت گردی کے خاتمے سمیت قائد تحریک الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔