Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں امن قائم کرناہماری ترجیحات ہیں،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


پاکستان میں امن قائم کرناہماری ترجیحات ہیں،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
 Posted on: 8/13/2013
پاکستان میں امن قائم کرناہماری ترجیحات ہیں،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
جنرل ضیاء الحق نے ملک میں انتہائی پسندی کاجوبیج بویاتھاقوم آج سونامی کے جھکڑکی صورت میں کاٹ رہی ہے
جوعناصرپاکستان کے آئین وقانون کو تسلیم ہی نہیں کرتے،ایسے عناصرسے مذاکرات کرنا پاکستان کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے
71ء میں سب سے بڑانقصان بنگلہ دیش کاقیام تھااورآج ایک بارپھرپاکستان کوانتہائی پسندی،دہشت گردی،معاشی واقتصادی،
تعلیمی،مہنگائی اوربے روزگاری سمیت توانائی جیسے انگنت سنگین بحرانوں کاسامناہے
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اورحق پرست اراکین اسمبلی کے ہمراہ ایم کیوایم کی قومی انسداددہشت گردی پالیسی کی تیاری سے متعلق ایک مختصردستاویز
’’POLICY BRIEF‘‘کے اجراء کے سلسلے میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس سے ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکاخطاب
کراچی ۔۔۔13، اگست2013ء 
قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ پاکستان میں امن قائم کرناہماری ترجیحات ہیں،ہم پاکستان اوراس کے امن کے ساتھ ہیں اوریہی ہی ہماراایمان ہے۔1971ء میں پاکستان کاسب سے بڑانقصان بنگلہ دیش کاقیام تھااورآج بھی ایک بارپھرپاکستان کوانتہائی پسندی،دہشت گردی،معاشی،اقتصادی،تعلیمی،مہنگائی،بے روزگاری اورتوانائی جیسے بحرانوں کاسامناہے جن سے نمٹنے کیلئے ہرایک کوآگے آناہوگااوراگرایسانہ کیاگیاتومزید کئی بنگلہ دیش وجودمیںآجانے کااندشہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ تمام جماعتیںیکجاہوکرملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی بنائیں،جنرل ضیاء الحق نے ملک میں انتہائی پسندی کاجوبیج بویاتھاقوم آج سونامی کے جھکڑکی صورت میں کاٹ رہی ہے۔ان کہناتھاکہ مذاکرات ان سے کیے جائیں جوپاکستان کے آئین وقانون کی بالادستی چاہتے ہیں ناں کہ ان سے کیے جائیں جوپاکستان کے آئین وقانون کوتسلیم نہیں کرتے،ایسے عناصرسے مذاکرات کرنا پاکستان کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہے۔ وہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی،حق پرست اراکین اسمبلی سیدسرداراحمد،فیصل سبزواری اورخواجہ اظہار الحسن کے ہمراہ ایم کیوایم کی قومی انسداددہشت گردی پالیسی کی تیاری سے متعلق ایک مختصردستاویز’’POLICY BRIEF‘‘کے اجراء کے سلسلے میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی کی پریس کانفرنس کاقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کی جانب سے خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ وہ آل پارٹیزکانفرنس کابے چینی سے انتظارکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اے پی سی کیلئے ایم کیو ایم کاہوم ورک مکمل ہے اورایم کیوایم نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف 8نکات پرمشتمل12صفحات کی دستاویز’’POLICY BRIEF‘‘بھی تیار کرلی ہے جس میں دہشت گردی پرقابوپانے کے ساتھ اس کوجڑسے ختم کرنے اورملک میں امن وخوشحالی اورترقی کی راہ پرگامزن کرنے کی تمام چیزموجودہیں۔ ڈاکٹر محمدفاروق ستارنے کہاکہ کل یعنی14،اگست2013ء ہم اپنا66واںیومِ آزادی منارہے ہیں ہمیںیہ جائزہ لے لیناچاہیئے کہ ہم نے ’’کیاکھویااورکیاپایا؟‘‘ انہوں نے کہاکہ ہماراسب سے بڑانقصان تو1971ء میں مشرقی پاکستان کابنگلہ دیش بنناتھااورآج پاکستان کی بقاء وسالمیت کودہشت گردی ،بلوچستان کی شدیدبرہمی،معاشی بحران اوربدامنی جیسے سنگین چیلنجزاورخطرات کاسامناہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ آنیوالے چندسالوں میں اگرہم نے ان مسائل خاص طورپردہشت گردی اورانتہاء پسندی کی لعنت سے پاکستان کوچھٹکارانہ دلایاتواگرپاکستان جغرافیائی طورپرقائم رہ بھی گیاتواس کے اندرکئی بنگلہ دیش معرض وجودمیں جائیں گے جودراصل ریاست پاکستان میں دہشت گرددں کی چھوٹی ریاستیں ہوں گی اورآج ہی سے اس کے آثارنمایاں ہیں۔ملک کاکونساعلاقہ یاصوبہ یہاں تک کہ کراچی کی کونسی گلی اورمحلہ رہے جہاں دہشت گردوں، انتہاء پسندکالعدم قوتوں اورجرائم مافیانے ریاست آئین اورقانون کی عملداری ختم کرکے اپنی عملداری کوقائم نہ کیاہو۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ 5 سالوں سے بالخصوص کوئی دن ایسانہیں جب ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایک ذمہ داراورمحب وطن پاکستانی کافرض سنبھالتے ہوئے پاکستان اور کراچی کی طالبانائزیشن کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی نہ بجائی ہواوربیک وقت ملک کے پالیسی سازوں،حکمرانوں،حکومتی اہلکاروں اورسیاست دانوں نیزاہم شہری طبقوں بشمول میڈیاکے اہم افرادسے یہ اپیلیں نہ کی ہوں کہ خداراہوش کے ناخن لیں اورملک کودہشت گردی اورطالبانائزیشن سے پاک کرکے پاکستان کوبچالیں ۔ ڈاکٹر محمدفاروق ستارنے مزیدکہاکہ قائدتحریک الطا فحسین کی ترجیحات اورہدایات کی روشنی میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی،حق پرست اراکین سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی اور مختلف ماہرین کی مشاورت سے ایک ’’قومی انسداددہشت گردی پالیسی ’’NATIONAL COUNTER TERRORISM POLICY (NCTP)‘‘ کی مختصردستاویز’’POLICY BRIEF‘‘تیارکی ہے جسے آج ہم عوامی رونمائی کیلئے پیش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے دیرینہ مطالبے کہ اب وقت آگیاہے کہ دہشت گردی کے مستقل اورمکمل خاتمے کیلئے ایک کل جماعتی کانفرنس (APC) بلائی جائے اورایک قومی انسداددہشت گردی پالیسی تیارکی جائے اگرنوازشریف حکومت یہ کانفرنس منعقدکررہی ہے توآج ایم کیوایم نے اپنی یہ ذمہ داری پوری کی کہ ہم اپنی تیارکی ہوئی یہ دستاویزیا"policy brief"مجوزہ اے پی سی کیلئے پیش کرنے میں مددحاصل ہوسکے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے بتایاکہ انسداددہشت گردی پالیسی سے متعلق اپنی پالیسی بریف صدرپاکستان،وزیراعظم پاکستان مسلح افواج کے سربراہان ،تمام پارلیمنٹرینز،ملک کے ممتازدانشورحضرات،اورسول سوسائٹی کے رہنماؤں کوبھیج رہے ہیں کہ اس میں تجاویزدیکرایک قومی پالیسی کی تیاری میں اپناحصہ بھی ڈالیں۔



12/26/2024 6:16:12 AM