سابق ایم پی اے عبدالمعید صدیقی کے والدین کی علالت پر جناب الطاف حسین کا اظہار تشویش ،عوام سے دعا کی اپیل
لندن:۔۔۔12، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سابق ایم پی اے عبدالمعید صدیقی کے والدین کی علالت پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام خصوصاًماؤں،بہنوں،بزرگوں،نوجوانوں اورکارکنان سے اپیل کی کہ وہ عبدالمعید صدیقی کے والدین کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیں کریں۔