حق پرست عوام لیجنڈ ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کریں، الطاف حسین کی اپیل
لندن:۔۔۔11، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے لیجنڈٹیسٹ کرکٹرحنیف محمدکی علالت پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام خصوصاًماؤں،بہنوں،بزرگوں،نوجوانوں اورکرکٹ کے شائقین سے اپیل کی کہ وہ حنیف محمدکی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیں کریں۔