Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان کا 66 واں یوم آزادی قومی جذبہ کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایاجائے گا


ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان کا 66 واں یوم آزادی قومی جذبہ کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایاجائے گا
 Posted on: 8/12/2013
ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان کا 66 واں یوم آزادی قومی جذبہ کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایاجائے گا
جشن آزادی کے سلسلے میں چوراہوں اورعمارتوں کوقومی پرچموں سے سجایاجائیگا ،
13اگست کی شب نائن زیرو ،تمام سیکٹروں اورزونوں میں قومی ترانے پڑھے جائیں گے ،جشن آزادی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور علاقائی سطح پر ریلیاں نکالی جائیں گی
منگل کی شب جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں میوزیکل پروگرام منعقد کیا جائے گاجس میں فنکار ملی نغمے پیش کریں گے
بدھ 14 اگست کی صبح ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو، تمام سیکٹروں اورزونوں کی سطح پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
کراچی ۔۔۔12 اگست 2013ء
ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان کا 66 واں یوم آزادی قومی جذبہ کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایاجائے گا۔ اس بات کافیصلہ گزشتہ روزرابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں طے کیاگیاکہ یوم آزادی کے حوالے سے چوراہوں اورعمارتوں کوقومی پرچموں سے سجایاجائے گا ،منگل 13اگست کی شب 12بجے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو اورایم کیوایم کے تمام سیکٹروں اورزونوں میں قومی ترانے پڑھے جائیں گے اورجشن آزادی کے سلسلے میں تقریبات منعقد کی جائیں گی اور علاقائی سطح پر ریلیاں نکالی جائیں گی۔رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق جشن آزادی کے سلسلے میں منگل کی شب جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں میوزیکل پروگرام منعقد کیا جائے گاجس میں فنکار ملی نغمے پیش کریں گے اوراپنے فن کامظاہرہ کریں گے۔ یوم آزادی کے موقع پر بدھ 14 اگست کی صبح ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو اور تمام سیکٹروں اورزونوں کی سطح پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقدکی جائیں گی اور ملک کی سلامتی ،امن واستحکام اور ترقی وخوشحالی کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔ رابطہ کمیٹی نے کارکنان وعوام سے اپیل کی کہ وہ یوم آزادی قومی جذبہ کے ساتھ بھرپورمنائیں اوراتحادویکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ 

12/30/2024 8:28:53 AM