Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے نمائندہ وفد کی پورٹ قاسم کے مقام پر سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے افراد کی اجتماعی نماز جنازہ میں شرکت


ایم کیوایم کے نمائندہ وفد کی پورٹ قاسم کے مقام پر سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے افراد کی اجتماعی نماز جنازہ میں شرکت
 Posted on: 8/11/2013
ایم کیوایم کے نمائندہ وفد کی پورٹ قاسم کے مقام پر سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے افراد کی اجتماعی نماز جنازہ میں شرکت
کراچی ۔۔۔11، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی شیرازوحیدکے ہمراہ ایم کیوایم کے نمائندہ وفدنے پورٹ قاسم کے مقام پرسمندرمیں ڈوب کرجاں بحق ہونیوالے چار سگے بھائیوں سمیت چھ افراد کی اجتماعی نمازجنازہ میں شرکت کی اورمرحومین کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ مرحومین کی اجتماعی نمازجنازہ بعد نماز ظہر فٹبال گراؤنڈ سیکٹر50Cمیں اداکی گئی۔ وفد کے ارکان نے سوگواران سے ملاقات کرکے افسوس ناک واقعے پرقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورانہیں ایم کیوایم کی جانب سے ہرممکن تعاون کایقین بھی دلایا۔اس موقع پرمرحومین کے سوگوار اہل خانہ نے قائدتحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کاشکریہ اداکیا اورکہاکہ ایم کیوایم نے جس طرح دکھ اورافسوس کی اس مشکل گھڑی میں ہماراساتھ دیاہے وہ ناقابل فراموش ہے۔ایم کیوایم کے وفدمیں کراچی مضافاتی کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم،اراکین حاجی منظوراحمدجوکھیو،سیدمعین الدین کے علاوہ ابراہیم حیدری سیکٹرکمیٹی کے ذمہ داران وکارکنان بھی شامل تھے۔


12/26/2024 6:47:17 AM