Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پرامن اورمحب وطن اسماعیلی کمیونٹی پر حملے ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہیں، قائد تحریک الطاف حسین


پرامن اورمحب وطن اسماعیلی کمیونٹی پر حملے ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہیں، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 8/13/2013
پرامن اورمحب وطن اسماعیلی کمیونٹی پر حملے ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہیں، قائد تحریک الطاف حسین
اسماعیلیوں نے پاکستان کے قیام میں ناقابل فراموش کردار ادا کیاہے
پاکستان کی خالق جماعت آل انڈیا مسلم لیگ کے پہلے صدر بھی ایک اسماعیلی ہی تھے
پاکستان کی بقاء ، انتہاء پسندی اور کسی ایک فرقہ یا مذہب کی جبری حکمرانی میں نہیں بلکہ مذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، احترام انسانیت اور مفاہمت میں ہے
کارکنان ایم کیوایم کے حق پرستانہ پیغام ، مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے بھرپورکردار ادا کریں
کراچی میں اسماعیلیو کی عبادت گاہوں پر دہشت گردوں کے حملوں پر اظہار مذمت
لندن۔۔۔13، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اسماعیلیوں کی عبادت گاہوں پر دہشت گردوں کے حملوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی جلدصحت یابی کی دعا کی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسماعیلیوں نے نہ صرف پاکستان کے قیام میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا بلکہ پاکستان کے قیام کے بعد ملک کے معاشی نظام کی بنیادیں ڈالنے اور اسے درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے تاریخی کردار ادا کیا۔ آج جو لوگ مذہب اور ملک کے دعویدار بن کر اسماعیلیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں انہیں شاید یہ بھی نہیں پتہ کہ پاکستان کی خالق جماعت آل انڈیا مسلم لیگ کے پہلے صدر بھی ایک اسماعیلی ہی تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پرامن اورمحب وطن اسماعیلی کمیونٹی پر کئے جانے والے حملے اور ان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کرنے کا عمل کسی بھی طرح ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے بلکہ یہ عمل کرنے والے ملک وقوم اور انسانیت کے مجرم ہیں اورپاکستان کی مذہبی اور لسانی اقلیتوں کو بربریت کا نشانہ بنانے کا نتیجہ ذلت اوررسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں ایک مرتبہ پھر یہ کہنا چاہوں گا کہ پاکستان کی بقاء ، انتہاء پسندی اور کسی ایک فرقہ یا مذہب کی جبری حکمرانی میں نہیں بلکہ مذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، احترام انسانیت اور مفاہمت میں ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے عقیدے ،مسلک اور مذہب کے مطابق ایم کیوایم کے حق پرستانہ پیغام ، مذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوربھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔ 



12/26/2024 6:01:46 AM