Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
سندھ میں صرف دیہی سندھ کے مقامی سندھی بولنے والوں کی حکومت ہے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ جمہوریت کا مطلب عوام کی حکمرانی ہوتاہے لیکن آج صوبہ سندھ میں صرف دیہی سندھ کے مقامی سندھی بولنے والوں کی حکومت ہے اورجومہاجرگزشتہ 65برس سے سندھ میں آبادہیں وہ حکومت سے باہر ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرقیام پاکستان کے بعد ملک میں لسانی وثقافتی تقسیم ختم ہوچکی ہوتی توآج سندھ میں محض سندھی بولنے والوں کی حکومت نہ ہوتی اور سندھ کی آدھی آبادی اس حکومت سے باہر نہ ہوتی۔ انہوں نے ان خیالات کااظہارآج ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ
Read More    Posted on: 07 Jun 2013
جاپان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے جنوبی ایشیاء ٹاکا ہیرو تمورا کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی اور قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ملاقات
جاپان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے جنوبی ایشیاء ٹاکا ہیرو تمورا (TAKAHIRO TAMURA)گزشتہ روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کیا اور خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی اور قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی ۔
Read More    Posted on: 07 Jun 2013
ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کے سنگین واقعات اور شہر میں پیپلز امن کمیٹی کے غنڈہ عناصر کی کھلی حکومتی سرپرستی ایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازشوں پر عمل درآمد کا منہ بولتا ثبوت ہے، حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے 9کارکنان کی تاحال سرکاری حراست سے عدم بازیابی ، ایم کیوایم کے کارکن اجمل بیگ کی سرکاری حراست میں تشدد سے بہیمانہ شہادت ، کارکنان کی نسل کشی ، ایم کیوایم کے دفاتر اور کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپے و گرفتاریاں ،حراست میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات اور شہر میں پیپلز امن کمیٹی کے غنڈہ عناصر کی کھلی حکومتی سرپرستی کا عمل ایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازشوں پر عمل درآمد کا نہ ہونا منہ بولتا ثبوت ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ
Read More    Posted on: 07 Jun 2013
نوجوان قائد تحریک الطاف حسین کی ۳۵ سالہ جدوجہد کا مطالعہ کریں تاکہ حقائق سے آگہی مل سکے، عادل خان، اے پی ایم ایس او کے تحت منعقدہ ’’پیغامِ حق‘‘ کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے جوائنٹ سیکریٹری عادل خان نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ طلبا ء کی فلاح اور ملک میں تعلیم کے فروغ کے لئے جدو جہد کی ہے۔ قائد تحریک الطا ف حسین کی تعلیمات اور ان کی رہنما ئی ہی ملک میں مثبت تبدیلی کا با عث بنے گی۔ طلباء اپنی تعلیم کے حصول پر بھر پور توجہ دیں تاکہ آگے چل کر ملک و ملّت کی کامیا بی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے
Read More    Posted on: 07 Jun 2013
اے پی ایم ایس او کے چیئرمین، مرکزی کابینہ کی یادگارِ شہداء پر حاضری
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے چےئر مین عبد الوہاب نے جناح گراؤنڈ عزیز آبادمیں یادگارِ شہدا ء پرمرکزی کابینہ اور اے پی ایم ایس او کے تمام کارکنان کے ہمراہ حاضری دی اور یادگارِ شہدائے حق پر پھولوں چڑھائے اوراس موقع پرانہوں نے حق پرست شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی سمیت تحریک کی کامیابی،اسیروں کی رہائی ،سازشوں کے خاتمے اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی 
Read More    Posted on: 07 Jun 2013
ممتاز صحافی، دانشور، مقامی روزنامے کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سعید خاور کی والدہ محترمہ کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسن نے ممتاز صحافی ، دانشور اور نوائے وقت کراچی کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سعید خاور کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ 
Read More    Posted on: 07 Jun 2013
یوم سوگ کو کامیاب بنانے پر سندھ بھر کے حق پرست عوام کو الطاف حسین کا خراج تحسین۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی نسل کشی ، سرکاری حراست میں کارکنوں کی گمشدگی اور بھتہ خوری کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں کامیاب اورپرامن یوم سوگ منانے اور ہرقسم کی سرگرمیاں معطل رکھنے پر تاجروں ، صنعتکاروں، ٹرانسپورٹرز، محنت کشوں اورزندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ بھر میں کامیاب یوم سوگ اور ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ایم کیوایم کے کارکنان کی نسل کشی کے خلاف عوامی ردعمل کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
Read More    Posted on: 06 Jun 2013
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعدابھی تک ہمارے 9کارکنان لاپتہ ہیں جن کاہمیں کچھ نہیں پتہ کہ کس حال میں ہیں آیا کہ ہ وہ زندہ بھی ہیں یانہیں؟ ،خالدمقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے ایم کیوایم کے کارکنان کی غیرقانونی گرفتاری،سرکاری سرپرستی میں لاپتہ ایم کیوایم کے کارکنان پر بہیمانہ تشدد،سرکاری ٹارچرسیلوں میں کارکنان کے ماورائے عدالت قتل،دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان و ہمدردوں کے بہیمانہ قتل ،سندھ حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی سرپرستی کے باعث قتل وغارت،بھتے ، تاجروں اورصنعتکاروں کے اغواء برائے تاوان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات پرایم کیوایم کی اپیل پرجمعرات کو پرامن یوم سوگ منانے پرسندھ سمیت ملک بھرکے تاجروں، صنعتکاروں، دکانداروں ، ٹرانسپورٹرزسمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے
Read More    Posted on: 06 Jun 2013
ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی نشستوں کے لئے درخواست اسپیکر کے دفتر میں جمع کرادی
2013  متحدہ قومی موومنٹ کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور پاکستان کی مضبوطی کو فوقیت دی ہے یہی وجہ ہے کہ ملک میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے بعد ہم نے خیر سگا لی کے جذبے کے تحت قومی اسمبلی میں واضح اکثر یت حا صل کرنے والی جما عت مسلم لیگ کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار میا ں محمد نو از شریف کی غیر مشروط حما یت سے عملاَ یہ ثا بت کیا ہے کہ ہم ان کی اکثر یت کو قبو ل کر تے ہیں
Read More    Posted on: 06 Jun 2013
مسلح دہشت گردوں کے فائرنگ سے ایم کیوایم ناظم آباد یونٹ 183کے ہمدرد سکندر وہرہ کے بہیمانہ قتل پر جناب الطاف حسین کااظہار مذمت۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم ناظم آباد یونٹ 183کے ہمدرد سکندر وہرہ کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ مذمت کی ہے اوراسے کھلی بربریت قرار دیا ہے ۔
Read More    Posted on: 06 Jun 2013

Urdu News Archive