Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فوج کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج نے ایم کیوایم مخالفین کے نہ صرف منہ بند کردیئے ہیں بلکہ انہیں بغلیں جھانکنے پر مجبور کردیا ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی


فوج کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج نے ایم کیوایم مخالفین کے نہ صرف منہ بند کردیئے ہیں بلکہ انہیں بغلیں جھانکنے پر مجبور کردیا ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
 Posted on: 8/26/2013
فوج کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج نے ایم کیوایم مخالفین کے نہ صرف منہ بند کردیئے ہیں بلکہ انہیں بغلیں جھانکنے پر مجبور کردیا ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی 
حق پرست امیدواروں پر عوام نے اپنے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ نہ صرف مثالی ہے بلکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا ثبوت ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی 
ضمنی انتخابات میں حق پرست امیدواروں کی شاندار کامیابی پر مختلف قومیتوں کے عوام سے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کا اظہار تشکر 
کراچی ۔۔۔26، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات 2013ء میں کراچی کی 3نشستوں اور میر پور خاص کی 1نشست پر حق پرست امیدواروں کی شاندار کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم بھر پور عوامی قوت ہے جبکہ ضمنی الیکشن کے نتائج سے یہ بھی واضح ہوگیا ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف ووٹ بنک کم ہونے کا منفی پیروپیگنڈہ کرنے والے ایم کیوایم مخالفین دھوکہ دیکر ایم کیوایم کی شکل دنیا بھر میں خراب کرنے کی مذموم کوشش کرتے رہے ہیں۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مخالفین نے ایک منظم منصوبہ بندی اور سازش کے تحت ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کے خلاف نہ صرف پروپیگنڈہ کیا بلکہ ایم کیوایم کا عوامی مینڈیٹ اور مقبولیت کم ہونے کے دعوے بھی کرڈالے لیکن فوج کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج نے ایم کیوایم مخالفین کے نہ صرف منہ بند کردیئے ہیں بلکہ انہیں بغلیں جھانکنے پر بھی مجبور کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدواروں پر عوام نے اپنے جس اعتماد کااظہار کیا ہے وہ نہ صرف مثالی ہے بلکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا ثبوت ہے۔حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے ضمنی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے پر مختلف قومیتوں کے عوام سے دلی تشکر کااظہار کیا اور کہا کہ ضمنی انتخابات میں حق پرست امیدواروں کی کامیابی ملک بھر کے مظلوم عوام کی فتح ہے۔ 

12/26/2024 8:42:02 PM