اے آر وائی نیوز کے خلاف مقدمات کا اندارج آزادی صحافت پر کاری ضرب ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
آزادی صحافت اور آزادی اظہار پر پابندی عائد کرنا غیر جمہوری عمل ہے
اے آر وائی نیوز کے مالکان، ڈائریکٹر نیوز اور صحافیوں کے خلاف قائم مقدمات فی الفور واپس لئے جائیں
ایم کیوایم آزادی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی
کراچی ۔۔۔26، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بلوچستان حکومت کی جانب سے اے آروائی نیوز کے خلاف مقدمات کے اندارج کی مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو آزادی صحافت پر کاری ضرب قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آزادی صحافت اورآزادی اظہار پر پابندی عائد کرنا غیرجمہوری عمل ہے اور کسی بھی جمہوری معاشرے میں اس غیرجمہوری عمل کو برداشت نہیں کیاجاسکتا۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے مطالبہ کیاکہ اے آروائی نیوز کے مالکان، ڈائریکٹرنیوزاور صحافیوں کے خلاف قائم مقدمات فی الفور واپس لئے جائیں اورصحافیوں کو پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی سے روکنے کا سلسلہ بند کرایا جائے۔ رابطہ کمیٹی نے اے آروائی ٹی وی کی انتظامیہ سے دلی یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم آزادی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کیلئے ہرسطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔