Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کی تاریخی کامیابی پر ایم کیو ایم برطانیہ کے زیراہتمام یوم تشکرمنایا گیا۔


ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کی تاریخی کامیابی پر ایم کیو ایم برطانیہ کے زیراہتمام یوم تشکرمنایا گیا۔
 Posted on: 8/26/2013
ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کی تاریخی کامیابی پر ایم کیو ایم برطانیہ کے زیراہتمام یوم تشکرمنایا گیا۔
ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدواروں کی کامیابی نے ایم کیوایم کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کو غلط ثابت کردیا، ایم کیوایم برطانیہ
ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈے کرکے عوام کوگمراہ کرنے والے دانشوروں ، تجزیہ نگاروں ، کالم نویسوں
اوراینکرپرسنز کو متعصبانہ طرزسے نہ صرف گریز کرنا چاہئے
لندن ،۔۔۔26،اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے زیراہتمام ضمنی انتخابات 2013میں ایم کیو ایم کی شاندار اور تاریخی کامیابی کی خوشی میں یوم تشکر کا منایا گیا۔اس موقع پر منعقد کے گئے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم یوکے کے آرگنائزر ڈاکٹرسلیم دانش نے کہا کہ ایم کیو ایم کی تمام تر کامیابیاں صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ولولہ انگیز قیادت کی مرہون منت ہیں۔ انہوں نے قائد تحریک الطاف حسین ، ایم کیوایم کے تمام کارکنان اورہمدردوں کوحق پرست امیدواروں کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیم دانش نے کہا کہ فوج کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کی فقیدالمثال کامیابی نے ایم کیوایم کے خلاف جھوٹے اوربے بنیاد پروپیگنڈے کو غلط ثابت کردیا ہے اور اب ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈے کرکے عوام کوگمراہ کرنے والے نام نہاد دانشوروں ، تجزیہ نگاروں ، کالم نویسوں اوراینکرپرسنز کو ایم کیوایم کے خلاف متعصبانہ طرزسے نہ صرف گریز کرنا چاہئے بلکہ زبان خلق کو نقارہ خدا بھی سمجھنا چاہئے۔ اجلاس سے ایم کیو ایم یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سہیل خانزادہ، احسان احمد، آصف جمیل اور عبدالحلیم نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی کی خوشی میں کیک بھی کا ٹا گیا۔

12/26/2024 8:12:07 PM