لاہور میں تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنے میں صحافیوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے پر واسع جلیل کااظہار مذمت ۔
صحافیوں پر تشدد سے ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف دھرنوں میں آڑ میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ روش اختیار کی ہوئی ہے ، واسع جلیل
صحافی برادری سے واسع جلیل کااظہار یکجہتی ، زخمی صحافیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا
کراچی ۔۔۔26، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور شعبہ اطلاعات کے انچارج واسع جلیل نے لاہور میں تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنے میں بد نظمی اور صحافیوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دھرنے میں صحافیوں پر تشدد کے واقعہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ تحریک دھرنوں کی آڑ میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ روش اختیار کی ہوئی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپنے جائز حقوق کیلئے دھرنے دینا سیاسی جماعتوں کا بنیادی آئینی و قانونی حق ہے لیکن دھرنے میں بد نظمی اورصحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانا آزاد صحافت پر حملے کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنان کے تشدد سے زخمی ہونے والے صحافیوں سے یکجہتی کااظہار کیا اور زخمی صحافیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ واسع جلیل نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنے میں صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث افراد کے خلاف فی الفور نوٹس لیاجائے ۔