Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکنان محمد آصف، مرزا اورنگزیب اور راحیل کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکنان محمد آصف، مرزا اورنگزیب اور راحیل کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 8/26/2013
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکنان محمد آصف، مرزا اورنگزیب اور راحیل کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے قتل و غارتگری میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری اور انہیں آئین و قانون کے مطابق سزا دینے کے بجائے ان کی سرپرستی کا مکروہ عمل کیا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم کے تین کارکنان کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور ملوث سفاک دہشت گردوں کو سرکاری سرپرستی فراہم کرکے شہر کا امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ بند کیا جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
شہداء کو شہر کے مختلف علاقوں کے قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ و تدفین میں رابطہ کمیٹی کے ارکان، حق پرست ارکان اسمبلی و شہداء کے عزیز اقارب کی شرکت
کراچی ۔۔۔26، اگست2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوا یم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یونٹ 112-Aکے کارکن محمد آصف، فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 145کے کارکن مرزا اورنگزیب اور کورنگی سیکٹر یونٹ 76کے کارکن راحیل کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ قتل و غارتگری کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ایم کیوایم کے کارکنان کو ہرگز خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا اور نہ ہی انہیں حق پرستانہ جدوجہد سے باز رکھاجاسکتا ہے۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں مسلح دہشت گرد آزادانہ طور پر ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو ہی نہیں بلکہ معصوم شہریوں کو بھی قتل و غارتگری کا نشانہ بنارہے ہیں لیکن حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے قتل و غارتگری میں ملوث سفاک دہشت گردوں کی گرفتاری اور انہیں آئین و قانون کے مطابق سزا دینے کے بجائے ان کی سرپرستی کا مکروہ عمل کیاجارہا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے تین کارکنان محمد آصف، مرزا اورنگزیب، راحیل اور شہر کے مختلف علاقوں میں قتل کے واقعات ایم کیوایم کے کارکنان کے بلند حوصلوں کو پست کرنے کی نہ صرف ناکام کوشش ہے بلکہ ملک بھر کے حب الوطن اور امن پسند عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں قتل و غارتگری کا ذمہ دار ایم کیوایم کو ٹھہرایا جاتا ہے لیکن اگر اس قتل و غارتگری کا حقیقت پسندانہ تجزیہ کیاجائے تو قتل ہونے والوں میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی زیادہ تعداد ملے گی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک منظم منصوبہ بندی اور سازش کے تحت ایم کیوایم کی عوامی قوت اور جمہوری حق کو تسلیم نہیں کیا جارہا ہے اور ایم کیوایم کو قتل و غارتگری، دہشت گردی کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے حق پرستی کی راہ سے ہٹانے کیلئے ڈرایا، دھمکایا جارہا ہے لیکن ایم کیوایم کے ایک ایک کارکن کا یہ عزم ہے کہ وہ حق پرستی کے فکر و فلسفہ اورنظریئے کیلئے سر کٹا تو سکتے ہیں لیکن جھکا ہرگز نہیں سکتے۔ رابطہ کمیٹی نے محمد آصف شہید، مرزا اورنگزیب شہید اور راحیل شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یونٹ 112-Aکے کارکن محمد آصف، ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 145کے کارکن مرزا ورنگزیب اور کورنگی سیکٹر یونٹ 76کے کارکن راحیل کے بہیمانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور قتل و غارتگری میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو سرکاری سرپرستی فراہم کرکے شہر کا امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ بند کیاجائے ۔ دریں اثناء مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوا یم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یونٹ 112-Aکے کارکن محمد آصف ، فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 145کے کارکن مرزا اورنگزیب اور کورنگی سیکٹر یونٹ 76کے کارکن راحیل کو سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان شہر کے مختلف قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر کے کارکن محمد آصف شہید کی نما ز جنازہ بلدیہ ٹاؤن میں واقع سلطان صلاح الدین ایوبی مسجد میں ادا کی گئی اور شہید کو سعید آباد نمبر 7کے قبرستان میں سپر دخا ک کردیا گیا ۔ فیڈرل بی ایر یا سیکٹر کے کارکن مرزا اورنگزیب کی نمازجنازہ فیڈرل بی ایریا بلاک 18میں واقع مسجد عمر فاروق میں ادا کی گئی جبکہ شہید کی تدفین شہداء قبرستان عزیز آبادمیں عمل میں لائی گئی اسی طرح ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 76کے کارکن راحیل شہید کی نماز جنازہ کورنگی سو کوارٹر میں واقع مسجد الا حیاء میں ادا کی گئی اور شہید کو کورنگی نمبر 6کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم آفریدی ، خالد سلطان ، عادل خان ، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، محمد علی راشد، کامران اختر، خالد بن ولایت، شیراز وحید، ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان، بلدیہ ٹاؤن، فیڈر ل بی ایریا اورکورنگی سیکٹرز کمیٹی کے اراکین، یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان سمیت شہداء کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


12/26/2024 8:42:31 PM