ایم کیو ایم بلدیہ سیکٹر یونٹ 112-A کے کارکن محمد آصف اور ایم کیو ایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 145 کے کارکن مرزا اورنگزیب کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن: ۔26؍ اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم بلدیہ سیکٹر یونٹ 112-Aکے کارکن محمد آصف اور فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 145کے کارکن مرزا اورنگزیب کو فائرنگ کرکے شہید کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے محمدآصف اور مرزا اورنگزیب کی المناک شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے شہداء کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورانہیں صبرکی تلقین کی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اورشہادت پرغم زدہ ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمد آصف اور مرزا اورنگزیب شہید کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطافرمائے۔(آمین)