حکومت سندھ کراچی ، حیدرآبا دو دیگراضلاع کے بلدیاتی اداروں کے فنڈز اور ملازمین کو فی الفور تنخواہیں جاری کرے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
بلدیاتی فنڈز کی عدم فراہمی کے سبب جگہ جگہ گندا پانی کھڑا ہے ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، گلی محلوں میں کچرا جمع ہے جس کے سبب شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث بلدیاتی اداروں کے پاس موجود مشینری میں ڈیزل ڈلوانے تک کے پیسے نہیں ہیں جبکہ بلدیاتی ملازمین عید الفطر سے قبل اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں اور ذہنی کرب میں مبتلا ہیں
بلدیاتی سہولتیں نہ ہونے کے سبب شہری زندگی معطل رہنے لگی ہے اور لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں
حکومت سندھ کی جانب سے بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کے باوجود کراچی ، حیدآباد اور دیگر اضلاع کے بلدیاتی فنڈز اورملازمین کی تنخواہوں جاری نہ کرناکھلی ناانصافی اور ظلم ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔26، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی ، حیدرآباد اور دیگر اضلاع کے بلدیاتی اداروں کے فنڈز کی عدم ادائیگی اور اور ملازمین کی تنخواہوں میں تعطل کے باعث دونوں شہروں کی مخدوش صورتحال ور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور شہری علاقوں کے بلدیاتی فنڈز اور ملازمین کو تنخواہیں فی الفور جاری کی جائیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مون سون کی بارشوں کے بعد کراچی اور حیدرآباد میں فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث بلدیاتی سہولتیں نہ ہونے کے سبب جگہ جگہ گندا پانی کا کھڑا ہے ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، گلی محلوں میں بے تحاشہ کچرا جمع ہے جس سے اٹھنے والے تعفن نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے جبکہ شہری صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال اور جراثیم کش اسپرے تک نہ ہونے کے سبب مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بلدیاتی فنڈزکی عدم ادائیگی اور ملازمین کی تنخواہوں میں تعطل کے سبب شہری زندگی معطل رہنے لگی ہے اور لوگوں کے روز مرہ کے معمولات زندگی بھی بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت سندھ کے علم میں ہے کہ بلدیاتی اداروں کو فنڈز کی عدم ادائیگی نہ کرنے سے بلدیاتی اداروں کے پاس موجود مشینری میں ڈیزل ڈلوانے تک کے پیسے نہیں ہیں جبکہ بلدیاتی ملازمین عید الفطر سے قبل اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے باعث وہ اور ان کے اہل خانہ ذہنی کرب میں مبتلا ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے مون سون کی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کے باوجود کراچی اور حیدآباد سمیت دیگر اضلاع کے بلدیاتی فنڈز اور ملازمین کی تنخواہوں جاری نہ کرناکھلی ناانصافی اور ظلم ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی ، حیدرآباد و دیگر اضلاع کے بلدیاتی اداروں کے فنڈز اور ملازمین کی تنخواہیں فی الفور جاری کی جائیں اور کراچی سمیت دیگر اضلاع کے شہری عوام کو ستم بالائے ستم کا نشانہ بنانے کامتعصبانہ عمل بند کیاجائے ۔