Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کچھی برادری سے تعلق رکھنے والے لیاری کے قدیم باشندوں کو بحفاظت ان کے گھروں میں آباد کرنے کے لئے حکومت سندھ فی الفور اقدامات کرے۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


کچھی برادری سے تعلق رکھنے والے لیاری کے قدیم باشندوں کو بحفاظت ان کے گھروں میں آباد کرنے کے لئے حکومت سندھ فی الفور اقدامات کرے۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 8/25/2013
کچھی برادری سے تعلق رکھنے والے لیاری کے قدیم باشندوں کو بحفاظت ان کے گھروں میں آباد کرنے کے لئے حکومت سندھ فی الفور اقدامات کرے۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
کچھی برادری کے لوگوں ان کی حفاظت کے لئے حکومت سندھ خصوصی اسلحہ لائسنس جاری کرے
کراچی ۔۔۔۔25-08-13
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن و پاکستان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کچھی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد لیا ری کے قدیم باشندے ہیں جن کو گینگ وار کے دہشت گردوں نے قتل و غارت گری کا بازار گرم کرتے ہوئے بدترین ظلم اور جبر کا نشانہ بنا کران کے پورے پورے خاندانوں گھروں سے بیدخل اوردر بدر بھٹکنے پر مجبور کردیا ہے وہ آج صوبے کے مختلف علاقوں میں کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں اور حکومت سندھ ان افراد کی داد رسی کے لئے کچھ نہیں کررہی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ لیاری سے بیدخل کئے گئے ان مظلوم خاندانوں کو بحفاظت ان کے گھروں میں آباد کرنے کے لئے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ویسے توہر شہری کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن گذشتہ کئی برس سے کچھی برادری جس طرح کے حالات سے دوچار ہے اس کو دیکھتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کیمٹی مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت سندھ کچھی برادری سے تعلق رکھنے والے افرادکو خصوصی اسلحہ لائسنس جاری کرے تاکہ وہ اپنے گھروں کی حفاظت کر سکیں اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی صورت میں اپنے حق دفاع کو محفوظ رکھتے ہوئے اپنا اور اپنے خاندا ن کا تحفظ کرسکیں۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کچھی برادری سے تعلق رکھنے والے خاندانوں سے مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ کچھی برادری پر ہونے والے ظلم کے خلاف ایم کیو ایم آواز بلند کرتی رہے گی۔ایم کیو ایم کچھی برادری کے ساتھ ہونے والے تمام تر مْطالم کی پر زور مذمت کرتی ہے اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔ اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی جلد از جلد آپ کو آپ کے گھروں میں آباد کرے اور ہونے والے مظالم سے نجات دلائے ۔ آمین

12/26/2024 7:53:25 PM