Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ممتازقانون داں اورایم کیوایم کے سینیٹربیرسٹرڈاکٹرفروغ نسیم سے فون پر گفتگو، انکے کے چچااورسسرکلیم احمدکے انتقال پر تعزیت کی
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ممتازقانون داں اورایم کیوایم کے سینیٹربیرسٹرڈاکٹرفروغ نسیم کوفون کرکے ان سے انکے کے چچااورسسرکلیم احمدکے انتقال پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کااظہارکیا۔ جناب الطاف حسین نے بیرسٹرفروغ نسیم سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ کے چچاکے انتقال کی خبرسنکرہم سب کوبہت افسوس ہواہے،ہم سب آپ اورآپکے اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ 
Read More    Posted on: 22 Jul 2013
کوئٹہ شاہر اہ اقبال پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہزارہ کمیوٹی کے افراد کے جاں بحق ہونے پرجناب الطاف حسین کا اظہارمذمت واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتارکیا جائے
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں شاہراہ اقبال پر دہشت گردوں کی کارپر فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے او ر واقعہ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس اظہارکیاہے۔ ایک بیان جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہاہے جو کھلی بربریت ہے ۔
Read More    Posted on: 22 Jul 2013
کارکنان سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم پی آئی بی سیکٹر یونٹ 58 کے کارکن رانا مقصو د ،لیا قت آباد سیکٹر یونٹ 162 کے کارکن عاطف حسین کی بہن محترمہ نبیلہ بلقیس ،گلبر گ ٹا ؤن یوسی 01 نعمت کا لونی عز یز آباد کے کارکن با بر جا نی کی والدہ محترمہ رسولہ بی بی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔
Read More    Posted on: 22 Jul 2013
عمران خان اور پی ٹی آئی نے ایک منظم سازش کے ذریعہ قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں کی دل آزاری کی ہے
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم پر الزام ترشی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ایک منظم سازش کے ذریعہ قائد تحریک الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں خصوصاً ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان کی دل آزاری کی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے غیرذمہ دارانہ طرز عمل سے پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، پی ٹی آئی کے سینئررہنما پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں ، ڈرون حملے نہ روکے جانے اور خیبر پختونخوامیں بڑے پیمانے پرہونیوالی دہشت گردی سے
Read More    Posted on: 22 Jul 2013
مسلم امہ کے تمام مکاتب فکر کیلئے حضرت بی بی زینبؓ کا روضہ پاک انتہائی قابل تعظیم مقام ہے، اراکین رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کا حضرت بی بی زینبؓ کے روضہ پاک پر حملہ مسلم امہ کی غیر وحمیت کو للکارنے کے مترادف ہے اور قائدتحریک جناب الطاف حسین نے حضرت بی بی زینبؓ کے روضہ مبارک پر حملہ کے خلاف ملت اسلامیہ کو جھنجھوڑ کر ثابت کردیا ہے کہ وہ نتائج کی پرواہ کئے بغیر باطل قوتوں کے ناپاک اور مذموم مقاصد کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہیں ۔ان خیالات کااظہار ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ، خالد سلطان ، عادل خان اور اسلم آفریدی نے ایم کیوایم ملیر ، پاک کالونی ، نارتھ کراچی اور سوسائٹی سیکٹرز میں منعقد کی گئیں علیحدہ علیحدہ دعوت افطار کی تقاریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
Read More    Posted on: 22 Jul 2013
کراچی میں پانی کے سنگین بحران کے خاتمے کیلئے فی الفور مثبت اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں، ارکان سندھ اسمبلی
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کے سنگین بحران اور کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں کراچی کے عوام کو پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھنا اور پانی کی فراہمی کیلئے کسی قسم کے مثبت اقدامات بروئے کار نہ لانا سراسر ظلم اورنا انصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ
Read More    Posted on: 22 Jul 2013
شام میں جاری جھڑپوں کے دوران صحابی رسولؐ حضرت خالدبن ولیدؓ کے مزار کونقصان پہنچائے جانے کاواقعہ نہایت مذموم اورگھناؤنا ہے ۔ الطا ف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے شام میں جاری جھڑپوں کے دوران ہونے والی گولہ باری سے صحابی رسولؐ حضرت خالدبن ولیدؓ کے مزار کونقصان پہنچائے جانے کی شدید مذمت کی ہے ۔
Read More    Posted on: 22 Jul 2013
اوکاڑہ میں بائی پاس روڈپرکار اور ٹریلر کے تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر جناب الطاف حسین اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اوکاڑہ میں بائی پاس روڈپرکار اور ٹریلر کے تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس اظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔
Read More    Posted on: 21 Jul 2013
لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں اے این پی کے دفتر کے قریب بم دھماکہ اور فائرنگ کے واقعہ پررابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر کے قریب بم ھماکے اور فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے و فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔
Read More    Posted on: 21 Jul 2013
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی شہید اور ان کے صاحبزادے وقاص قریشی شہید کا فاتحہ چہلم
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی شہید اور ان کے جواں سال صاحبزادے وقاص قریشی شہید کا چہلم ان کی رہائشگاہ واقع بلاک بی نارتھ ناظم آباد میں منعقد ہ ہوا۔ جس میں شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ کی گئی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا
Read More    Posted on: 21 Jul 2013

Urdu News Archive